مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
افواج پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں: چوہدری محمدخان
ایلڈر شارٹ... اوورسیز کشمیریوں کے سابق ایم ایل اے ومسلم کانفرنس کے ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے کہا ہے کہ6ستمبر1965کو پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں افواج پاکستان نے 6ستمبر کو اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر اس دن کو ہمارے لئے اتحاد،یکجہتی اور ایثار کی علامت بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے شہر ایلڈر شارٹ میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمداجمل کی تلاوت سے شروع ہونے والی اس تقریب کی صدارت صدر مسلم کانفرنس ایلڈرشارٹ چوہدری فاروق نے کی جب کہ نظامت کے فرائض چوہدری صابر نے ادا کئے۔ پاک فوج کو خراج تحسین کے لئے ہونے والی تقریب میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔چوہدری محمدخان نے مزید کہا کہ کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے وطن عزیز کے استحکام اور دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ چوہدری اختر حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہدائے چھ ستمبر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن کے وقار اور سربلندی کے لیے قربانیاں پیش کرتے رہیں گے۔ دیگر مقررین میں چوہدری محمد فاروق،محمد نوید،محبوب احمد،محمد شمیم،محمد نعیم،چوہدری عبدالغفور اورمحمد ندیم نے بھی پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا عہد کیا کہ وطن کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔