مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پرائیویٹ ٹیکسی کمپنی اور ڈرائیورز کے درمیان جاری تنازعہ حل، نئے معاہدے پر اتفاق
بولٹن... پرائیویٹ ٹیکسی کمپنی اور ڈرائیورز کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سےجاری تنازعہ حل ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق بولٹن میں پرائیوٹ ہائر ٹیکسی کی سب سے بڑی کمپنی کی انتظامیہ اور ڈرائیورز کے درمیان کرایہ کے حوالے سے نئے معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے، ڈرائیورز نے مطالبات منظور ہونے پر ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ نئےمعاہدے کے مطابق پرائیوٹ ہائر ٹیکسی کا پہلے میل کا کرایہ 2.3جبکہ بعد ازاں فی میل کرایہ ایک پونڈ تیس پنس ہوگا۔واضح رہے کہ پرائیوٹ ہائر کے درمیان انتظامیہ سے کرایہ میں اضافے کا مسلسل مطالبہ کر رہے تھے مگر انتظامیہ ان کے اس مطالبے پر کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی تھی ، ڈرائیورز نے مجبور ہو کر بنک ہالیڈے کو ہڑتال کی کال دے دی جس پر انتظامیہ نے انہیں مذاکرات کی دعوت دی تاہم فریقین کے درمیان معاہدہ ہو گیا جس کا اطلاق 18ستمبر سے ہوگا ۔یاد رہے کہ فی الحال پرائیوٹ ہائر کرایہ 1.80پونڈ پہلے میل پر جبکہ بعد ازاں 1.10فی میل کے حساب سے وصول کیا جا رہا ہے ۔ پرائیویٹ ہائراور انتظامیہ کے درمیان ہونے والے معاہدے پر کونسل کے متعلقہ حکام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔