مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سید حسین شہید سرورکان لیگ یوتھ ونگ آزادکشمیرکے صدرملک حنیف کے اعزازمیں استقبالیہ
لوٹن...مسلم لیگ ن کے رہنماءاور ممتازسماجی شخصیت سید حسین شہید سرور نے برطانیہ کے دورے پرآئے ہوئے مسلم لیگ نوازگروپ آزادکشمیریوتھ ونگ کے مرکزی صدرمحمد حنیف ملک کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر ممتازقانون دان اورکوٹلی بار کے سینئر رکن خواجہ عبدالباسط ایڈوکیٹ، ڈپٹی میئرلوٹن فاضل ضیاءایڈوکیٹ، کونسلر محمد ایوب چوہدری، مسلم لیگ نواز برطانیہ کے اہم رہنماءراجہ افتخارخان، خواجہ امیرقیصرداوود ایڈوکیٹ، ڈاکٹرمحمود شاہ، چوہدری جہانگیر، عزیزملک اورآصف کمال یوسف بھی موجودتھے۔ سید حسین شہید سرور نے کہاکہ وہ محمد حنیف ملک کے شکرگزارہیں کہ وہ اس استقبالیہ میں شریک ہوئے ۔انکی پارٹی کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔ انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ نوازگروپ آزادکشمیراور پاکستان میں لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اور و ہ دن دورنہیں جب پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل کے قریب آجائے گا۔ سیدحسین شہید سرورنے وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے کراچی کی صورتحال کو بہتربنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور کہاکہ اس سے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔اس دوران محمد حنیف ملک نے استقبالیے کے شرکاءکو مسلم لیگ نوازکی آزادکشمیر میں کارکردگی سے آگاہ کیا اور کہاکہ مسلم لیگ نواز دن بدن آزادکشمیرکے عوام میں مقبول ہورہی ہے اور آزادکشمیرکی سیاست میں اس کا کرداربہت اہم ہے۔ اس موقع پر استقبالئے کے شرکاءنے بھارت کی طرف سے کشمیرکی کنٹرول لائن پر آئے دن فائرنگ کے واقعات پر افسوس ظاہرکیا۔ سید حسین شہیدسرورنے کہاکہ بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز حملوں کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں۔ عالمی برادری کو اس صورتحال کا سختی سے نوٹس لیناچاہیے۔اس موقع پر عالمی برادری سے یہ بھی مطالبہ کیاگیا کہ وہ مسئلہ کشمیرپرخصوصی توجہ دے اور اس مسئلے کے حل کے لیے اہم کرداراداکرے۔سید حسین شہید سرورنے زوردے کرکہاکہ کشمیریوں کو ان کی خواہشات کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق دیاجائے۔ اس موقع پرخواجہ عبدالباسط ایڈوکیٹ نے پاکستان اور آزادکشمیرمیں قانون کی عمل داری اورعدالتوں کی صورتحال پر بات کی۔