مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تارکین وطن مودی کو بے نقاب کرنے کیلئے آواز بلند کریں : امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر
برمنگھم: نریندر مودی انسانیت اور امن کا دشمن ہے عالمی سطح پر ماضی میں لگائی پابندیاں حقائق پر مبنی تھیں وزیر اعظم بننے کے بعد ان ممالک میں نریندر مودی کے بارے میں موقف کی تبدیلی ناقابل فہم ہے۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے عبد ا لرشید تر ا بی نے ڈیوزبری میں تارکین وطن کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوے مزید کہا کہ تارکین وطن نریندر مودی کو بے نقاب کرنے کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کریں ماضی میں ہزاروں انسانوں کے قتل عام میں ملوث بھارتی وزیر اعظم اب بھی اپنے فطری انتہاء پسندانہ اقدامات کو جاری رکھے ہوے ہے۔ جنوبی ایشاء سمیت عالمی قیام امن کے لیے نریندر مودی کے عزائم خطرناک ہیں ان کی حوصلہ شکنی کے لیے عالمی برادری واضع اور دوٹوک موقف اپنا کروڑوں انسانوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے کردار اداکریں۔ عالمی سطح پر نریندر مودی کے استقبا ل کے بجائے اسے عالمی عدالت انصاف کے کٹہڑے میں کھڑا کرنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا نریندر مودی کے مجوزہ دروہ برطانیہ کے موقع پر متحد ہوکر منظم پرامن احتجاج کرکے اپنے موقف کا اعادہ کیا جائے کے جب تک کشمیریوں کو حق خوداریت نہیں دیاجاتا اس وقت تک احتجاج رہیگا ۔