مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
گریٹر مانچسٹر میں یوم دفاع کی تقاریب، پاک فوج کے شہداؤں اور غازیوں کو سلام پیش کیا گیا
مانچسٹر... گریٹر مانچسٹر میں کمیونٹی نے 6 ستمبر 1965ء کی یاد میں محافل ایصال ثواب منعقد کیں اور تقریبات منعقد کرکے پاکستان کے ہیرو شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا مقررین نے کہا اس یادگار دن بھارت نے اپنی بڑائی اور طاقت کے نشے میں پاکستان ختم کرنے کے بلند بانگ دعوے کردیئے تھے جہاں بھارت کی فوجوں کا سرجھکا دیا گیااو بھارت کو شکست فاش دی گئی وہاں پر قوم کا کردار اتنا بلند ہوا کہ پورے ملک میں ایک بھی جرم ریکارڈ نہیں کیا گیا یہی وجہ تھی کہ اللہ کریم کی مدد آئی اور پاکستان محفوظ رہا اور دشمن کے دانت کھٹے کرکے قوم کو فتح و نصرت ملی۔ مسلم لیگ (ن) سیکریٹریٹ مانچسٹر میں مسلم لیگ (ن) نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین تربیت یافتہ اور ملک و قوم کے تحفظ کے جذبے سے سرشار ہے۔ اس موقع پر راجہ اشفاق پپو، بلاول بٹ، راجہ سلیم بشیر، فیاض حسین،چوہدری فواد ، نوید گوندل، ظہیر عارف گوندل، پرویز بٹ، طارق بٹ، چوہدری ثاقب گجر، چوہدری محمد مشتاق، محسن علی، اکرم میر،غلام رسول، عمر حیات گوندل، خلیق الرحمن،راجہ جمشید ، عدنان شاہ ، وقاص انصاری، حمزہ حسین، آصف انصاری، افضال انصاری نے بھی پاک فوج کو زبردست خراج تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ برنلے میں منظور زخمی اور میاں حمید اور ان کے رفقاء نے یوم دفاع کے سلسلے میں تقرب کے موقع پر پاک فوج کے شہداؤں اور غازیوں کو سلام پیش کیا۔ اس طرح راچڈیل میں بیرسٹرغلام رسول، بابو علی اصغر اور سابق میئر علی ڈوگر نے پاک فوج کی صلاحیتوں کو ملکی دفاع کے لئے جان قربان کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔