مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکمرانوں نے کشمیر کی ترقی ختم کر دی ہمارے پاس وسائل موجود ہیں:بیرسٹر سلطان
پیٹر برا:سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے جمہوری انداز سے اپنا حق لینے کی جدو جہد کا آغاز دوبارہ شروع کر دیا ،بھارت خطہ میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے،انڈیا کے اندر جو علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑی ہیں ان سے توجہ ہٹانے کیلئے باڈر لائن پر گولہ باری اس کا وطیرہ بن چکی ہے،پاکستان امن چاہتا ہے اورکشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت کرتا رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیٹر برا میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبدالعزیز چوہدری کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں کیا،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر برطانیہ اور یورپ میں آزاد کشمیر تحریک انصاف کی رکنیت سازی کا مرحلہ تیزی سے مکمل ہورہا ہے تحریک انصاف لوگوں میں مقبول ہورہی ہے جس کی وجہ سے لوگ تحریک انصاف میں شرکت کر رہے ہیں،عمران خان نے قوم سے جووعدہ کیا ہے انشااللہ ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے میں اپنی ٹیم بنا رہا ہوں انشااللہ صاف اور شفاف شخصیت کے لوگ اس میں شامل ہونگے لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے،اب نوکروں کے نوکر آزاد کشمیر پر حکومت نہیں کریں گے،کرپشن ایک بہت بڑا ناسور ہے،لوگوں نے جی بھر کر کرپشن کی اور آج اربوں کے مالک بن چکے ہیں آزاد کشمیر میں جو آئندہ حکومت بنے گی وہ ان ڈاکوئوں،لٹیروں کا بھرپور احتساب کرے گی تاکہ وہ عبرت کا نشان بن جائیں اور آئندہ کوئی کرپشن کرنے کی جرات نہ کر سکے،ان حکمرانوں نے کشمیر کی تعمیر و ترقی ختم کر دی ہمارے پاس تمام وسائل موجود ہیں اور ہم آزاد کشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنا سکتے ہیں ہم آزاد کشمیر میں لوگوں کو انصاف دیں گے،انگلینڈ کے کامیاب ملین مارچ کے بعد اب25اکتوبر کویونائیٹڈ نیشن کے سامنے عظیم الشان ملین مارچ ہو گا،بھارت کے وزیر اعظم مودی کے دورہ برطانیہ میں اس کیخلاف بھی انشااللہ مظاہرہ کریں گے اور اسکا بھیانک چہرہ واضح کریں گے اس تقر یب میں جماعت اسلامی کے غفارت شاہد،محمد ندیم کونسلر،چوہدری حکمداد اور چوہدری حمید نے بھی خطاب کیا،پی ٹی آئی کے عبدالعزیز نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تحریک انصاف کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور رکن سازی کیلئے اپنی خدمات پیش کیں،چوہدری حکمداد،چوہدری فاروق،بیرسٹر کرامت اور ڈاکٹر مقصود ابدالی نے خصوصی شرکت کی۔