مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
فاروق حیدر کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا:سمیرا شاہد
برمنگھم:خواتین کسی بھی گھر، کمیونٹی اور معاشرے کی تشکیل اور تعمیر میں اہم رول ادا کرتی ہیں،دنیا بھر میں انسانی حقوق اور آزادی کی تحریکوں میں خواتین کا کردار نمایاں اور اہم رہا ہے،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کی خواتین جلد تحریک آزادی کشمیر کی لابنگ کیلئے بھرپور تحریک کا آغاز کریں گی،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اورقائد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں جلد ہی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ شعبہ خواتین کی چیف آرگنائزر سمیرا شاہد نے مڈ لینڈ کے دورے کے دوران پریس کانفرنس کے دوران کیا،اس موقع پر صدر مسلم لیگ مڈ لینڈ راجہ امجد خان اورآزادکشمیرکی بلقیس صابر بھی انکے ہمراہ تھے،راجہ امجد خان نے انہیں مڈ لینڈ زون کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا،محترمہ سمیرا شاہد نے مزید کہا کہ میں قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی کی مشکورہوں جنہوں نے برطانیہ میں لیگی خواتین کو متحرک کرنے اور تحریک آزادی کشمیر میں اہم رول ادا کرنے کا مجھے ٹاسک دیا،شعبہ خواتین کی چیف آرگنائزر نامزد کرنے پر انکی مشکور ہوں اور انہوں نے جو اعتماد کا اظہارکیا کبھی بھی انہیں مایوس نہیں کروں گی،بھارت طاقت کے زور پر زیادہ دیر تک کشمیریوں کو یرغمال نہیں بنا سکتا، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے ہمارے آبائو اجداد نے آزاد کشمیر کی سیاست اور انتظامی امور میں ہمیشہ سے اہم کردار ادا کیا میں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک سٹرکچر کے تحت کام کروں گی،سیاست میرے خون میں شامل ہے،لیبر پارٹی سے وابستہ ہوں،بہت جلد برطانیہ بھر میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کریں گے اور عنقریب برطانیہ میں خواتین کنونشن منعقد کر کے دھماکہ خیز تنظیم کا آغاز کریں گے،صدر مڈ لینڈ راجہ امجد خان نے سمیرا شاہد کومکمل تعاون کا یقین دلایا کہ برطانیہ بھر میں ہمارا مکمل تعاون سمیرا شاہد کے ساتھ ہے،آزاد کشمیر شعبہ خواتین نشر و اشاعت کی سیکرٹری محترمہ بلقیس صابر نے کہا کہ لیگی خواتین کو متحرک کریں گے۔