مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک انصاف کی سونامی زور پکڑ رہی ہے جسکا راستہ روکنا نہ ممکن ہے: بیرسٹر سلطان محمود
برمنگھم ...سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور صدر جماعت تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سُلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جوں جوں آزاد کشمیر کے الیکشن قریب آ رہے ہیں کشمیری عوام تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں تحریک انصاف کی سونامی زور پکڑ رہی ہے جسکا راستہ روکنا نہ ممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں چوہدری کرامت کی دعوت استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔تقریب استقبالیہ سے ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔بیرسٹر سُلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر برطانیہ اور یورپ میں آزاد کشمیر تحریک انصاف کی رکنیت سازی کا مرحلہ تیزی کے ساتھ مکمل ہو رہا ہے اور جماعت ایک ایسی نا قابل تسخیر قوت بن گئی اور آج آزاد کشمیر کی بڑی سیاسی جماعت ہے۔ کشمیری اور پاکستانی قوم تحریک انصاف سے بڑی اُمیدیں لگاے بیٹھی ہے اور قوم کے حالات کو ایک نئی سمت اور جہت دیں گے قوم کے حقوق مال و جان کے تحفظ کے لیے جدوجہدجاری رکھیں گیااور قوم کی اُمیدوں پر پورا اُتریں گئیں اور دیگر پارٹیوں کو شکست فاش دے کر عبرت کا نشان بنائیں گے۔انہوں نے کہا آج اکیسویں صدی کے دور میں لوگ ذرائع ابلاغ سے حالات پر با خبر ہیں اور پاکستان اور آزاد کشمیر میں تبدیل کے لیے اپنے ووٹ کی اہمیت جان چُکے ہیں اب یہ ممکن نہیں کہ لوگوں کو روپے کے لالچ یا ڈرا دھمکا کر ووٹ حاصل کیا جاے اس کا ثبوت کشمیری قوم نے حالیہ میرپورکے ضمنی الیکشن میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔انہوں نے موجودہ حالات اور کشمیر کی صورت حال پر کہا کہ بھارت کئی طرح کے حربے استعمال کر رہا ہے اور بندوق کی زور پر بات کرتاہے لیکن کشمیری قوم نے لاکھوں لوگوں کی قربانی جو دی ہے وہ کبھی رائیگاں نہیں جاے گی اور اس کے لیے نیو یورک ( امریکہ ) میں ۲۵ اکتوبر کو ملین مارچ سے اقوام متحدہ کے سامنے کشمیری قوم پر ڈھاے جانے والے ظلم پر خطاب کروں گا اور انٹرنیشنل سطح پراس انجسٹس کے خلاف تحریک آزادی کو تقویت حاصل ہو گئی۔مقررین میں سے آزاد کشمیر تحریک انصاف مڈلینڈ کے چیف آرگنائزر چوہدری خادم حسین، بیرسٹر چوہدری کرامت حسین،سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کوٹلی اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ناظم گُجر،چوہدری ظہور سرور، عبدالرؤف مُغل، مرزا عارف رٹوی،چوہدری محمد اشتیاق لہڑی،چوہدری قُربان ایڈووکیٹ،چوہدری محمد حنیف، چوہدری محمد شکیل، چوہدری محمدعارف کیروی،چوہدری محمد رزاق، چوہدری مسکین ڈڈلی اور دیگر نے نھی خطاب کیا۔ استقبالیہ سے آزاد کشمیر تحریک انصا ف میں شامل ہونے والے افراد چوہدری محمد یونس رٹہ،محمد رشید رٹہ، چوہدری عابد ڈڈلی، چوہدری محمد یاسین اکاونٹنٹ،چوہدری قمر رٹہ، چوہدری زبیر رٹہ، بیرسٹر طارق کوونٹری، حاجی عبدالخالق سٹوک، راجہ افضال حویلی بگال، چوہدری یاسین مواڑھ، چوہدری الیاس کوونٹری، چوہدری شفیق مواڑھ،چوہدری محبوب حسین چکسواری، ناصر عباس بھمبر، چوہدری پنوں رٹہ، چوہدری افضل حسین،چوہدری سلیمان رٹہ اور دیگر موجود تھے۔ شامل ہونے والوں نے کہا کہ کہ ہم پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے جس پر صدر جماعت آزاد کشمیر تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اوردیگر رہنماوں نے ان کو مبارکباد پیش کی۔