مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر میں بھی آپریشن کر کے لٹیروں کو رینجرز کے حوالے کیا جائے: اعجاز رضا
لندن: سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن اعجاز رضا نے کہا کہ آذاد کشمیر کے بعض سیاستدانوں اور بیورو کریٹس نے کروڑوں روپے کرپشن کر کے بیرون ممالک میں اثاثے بنا لئے ان کا ذریعہ آمد کیا ہے پاکستان طرز پر آزاد کشمیر میں بھی آپریشن کر کے ریاست کے وسائل لوٹنے والوں کو رینجرز کے حوالے کیا جائے ۔آزاد کشمیر کے عوام بھی کرپٹ مافیا کا خاتمہ اور کشمیر میں میرٹ کی بالادستی چاہتے ہیں ۔میرپور کے عوام نے دوسری مرتبہ منگلاڈٰم پر قربانی دی مگر تارکین وطن کے شہر پاکستان کے سب سے بڑے آبی ذخیرہ کے کنارے آباد ہونے کے باوجود بجلی اور پانی کے بحران کا شکار ہے ۔اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے ٹھیکہ سسٹم اور کمیشن کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں اور حکمران اپنی ایمانداری کی قسمیں کھانے سے شرمندہ نہیں ہورہے ۔پی ایم یو 7ارب سے زائد لاگت کا منصوبہ فلاپ ہوگیا ۔احتساب بیور و اور دیگر ادارے اپنی افادیت کھو چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن اعجاز رضا نے سلاوء میں تارکین وطن کی سیاسی سماجی شخصیات پی ڈبلیو اے فنانس سیکرٹری سلواء چوہدری منیر حسین ،چوہدری نصیر ،چوہدری یونس کی طرف سے رکھی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اعجاز رضا نے کہا کہ 16ہزار ذیلی کنبوں کو چھت اور میرپور کے تمام سیکٹروں کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔میرپور کے سرکاری ادارہ جات میں ملازمتیں میرپور کے بے روزگار نوجوانوں کو فراہم کی جائیں ۔ اس موقع پر تارکین وطن کی سیاسی سماجی شخصیات پی ڈبلیو اے فنانس سیکرٹری سلواء چوہدری منیر حسین ،چوہدری نصیر ،چوہدری یونس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن سالانہ اربوں روپے زرمبادلہ بیھج کر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ۔مگر افسوس تارکین وطن کی جائیدادیں اپنے ملک میں غیر محفوظ ہیں ترقیاتی اداروں میں بیٹھے چوکیدار دونمبر فائلوں سے قیمتی پلاٹوں پر قبضے اور پلاٹوں کو ریوائزنگ کے نام پر بہترین جگوں پر پلاٹ ایڈجسٹ کروا لیتے ہیں ۔نیوسٹی اور قصبوں میں بنیادی سہولتیں میسر نہیں ،16ہزار ذیلی کنبے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے منتظر ہیں اور حکمران تعمیر وترقی کے جھوٹے دعووں سے لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔