مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ڈیوڈ کیمرون ، پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں:جولی کو پر
برنلے:برنلے کی لیبر ممبر پارلیمنٹ جولی کو پر نے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی کشمیر پٹیشن پر دستخط کر کے جہاںبرطانوی پارلیمنٹ میں بحث کیلئے معاونت کی حامی بھر لی وہیں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر اٹھائیں اور برٹش کشمیریوں اور انکے ہم وطنوں کو حق خود ارادیت دلوانے کیلئے پاک بھارت مذاکرات میں شامل کروانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں ان خیالات کا اظہار جولی کوپر ایم پی نے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے نمائندہ وفد سے مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور مستقبل کے پروگراموں کے حوالے سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا،وفد میں تحریک کے چیئر مین راجہ نجابت حسین،وائس چیئر مین امجد حسین مغل،نویدہ خان،کونسلر تیمور طارق،شاہدہ خان،روبینہ خان،شہناز صدیق،ملک رحمت اعوان اور ملک روحیل رفیق شامل تھے جبکہ جولی کوپر کی آفس منیجر ٹرش ایلس بھی موجود تھیں،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کشمیر پٹیشن پر دستخط کرنے اور گزشتہ اجلاس میں شامل ہو کر تحریک کے لائحہ عمل میں معاونت پر بھی اظہار تشکر کیا اور ممبر پارلیمنٹ کو پاک بھارت مذاکرات،بھارت کی ہٹ دھرمی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی بریف کیا جبکہ ممبر پارلیمنٹ کو دعوت دی کہ وہ ریاست کا دورہ کر کے خود حالات کا جائزہ لیں تاکہ انہیں احساس ہو کہ بھارت نے کس طرح ریاستی عوام کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے دبا رکھا ہے اس کے باوجود وادی کشمیر میں حریت پسند نہتے عوام اپنے وطن کی آزادی اور جمہوری حقوق کیلئے سرگرم عمل ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں جہاں سیاسی قیدیوں پر مظالم کر کے بھارت نام نہاد جمہوریت کا دعوے دار بنا ہوا ہے ،راجہ نجابت حسین اور وفد کے دیگر ارکان نے ممبر پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی نمائندگی کریں اور کشمیریوں کے ساتھ بھارت اور عالمی برادری کے وعدوں پر عمل درآمد کیلئے ہماری مہم میں تعاون کریں،اس موقع پر تحریک کی خواتین رہنمائوں نے اکتوبر میں ہونیوالے پروگراموں میں بھی جولی کوپر کو دعوت دی،جولی کوپر ایم پی نے کہا وہ کشمیر گروپ کی ممبر بن چکی ہیں تحریکی رہنمائوں کی گزشتہ دعوتوں میں بھی شامل ہو کر مستقبل میں بھرپور معاونت بھی کروں گی تاکہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام بھی آزاد دنیا کے عوام کی طرح اپنی مرضی سے اپنی زندگی گزار سکیں،انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کریں گی کہ اپنے ہم خیال ارکان پارلیمنٹ کو کشمیریوں کا ہمنوا بنانے کیلئے بھی تعاون کریں گی جبکہ اس بات پر بھی راجہ نجابت حسین کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ خواتین کو متحرک اور منظم کر کے لیڈر شپ میں آگے لا رہے ہیں بعد ازاں تحریک کی سرگرم رکن شہناز صدیق اور ملک روحیل رفیق نے ممبر پارلیمنٹ اور تحریکی وفد کے اعزاز میں لنکا شائر کے دیگر ممبران پارلیمنٹ اور یورپی ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ کونسلروں اور سیاسی و سماجی اور علاقائی کانفرنس منعقد کر کے کشمیری عوام کیلئے مزید حمایت حاصل کی جائے گی تاکہ پارلیمنٹ میں ہونیوالی بحث میں زیادہ سے زیادہ ارکان شامل ہو کر بھارت پر دبائو میں اضافہ کر سکیں۔بیورو رپورٹ :فیاض بشیر