مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت آ زاد کشمیر کے یوم تاسیس پر قومی کشمیر کانفرنس منعقد کرے گی
برمنگھم:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ آ زاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر برمنگھم میں قومی کشمیر کانفرنس منعقد کرے گی،برمنگھم میں آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام،شمیم محمود،رعنا شمع محمود اور رباب اسلم ملک خواتین و حضرات کو معاونت کیلئے مقامی کمیٹی کی انچارج ہونگی جبکہ ہر ماہ یہ کمیٹی تحریک آزادی کشمیر کو ویسٹ مڈ لینڈ میں مشاورتی اور معلوماتی اجلاس منعقد کر کے نوجوانوں اور خواتین کے علاوہ مقامی سیاستدانوں اورعوام تک پہنچائیں گی،تحریک کی مرکزی قیادت باقاعدگی سے نارتھ ویسٹ،یارکشائر اور ایسٹ مڈ لینڈ کی طرح لندن اور برمنگھم میں بھی ممبران پارلیمنٹ اور سیاسی پارٹیوں کو کشمیریوں کی حمایت کیلئے آمادہ کیا جائے گا،برٹش کشمیری جس طرح اپنے وطن کی آزادی اور آزاد خطے کی فلاح و بہبود میں دلچسپی لیتے ہیں وہ قابل ستائش ہے،اس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بہت حوصلہ افزائی ہو رہی ہے بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکے گا عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے کر پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈے کو نظر انداز کر کے خود حالات کا جائزہ لے،ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کی طرف سے برمنگھم میں ایک مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت تحریک کے مرکزی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ آزاد کشمیر سے ممتاز کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری محمد سعید نے خصوصی طور پر شرکت کی،اس موقع پر شمیم محمود،صبیحہ خان،نویدہ خان،رعنا شمع نذیر،صائمہ ہارون،طلعت سلطانہ،سلمیٰ شوکت،فازہ باوا،خجاتہ خلجی،عقیلہ عظمت،رباب اسلم،غزالہ احمد،بنش حسین،ذکیہ حسین تحریک کے لندن کے چیئرمین راجہ سکندر خان اور یارکشائر کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم نے جہاں تحریک کے مستقبل کے پروگراموں میں معاونت کی یقین دہانی کرائی وہاں بھارت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے برطانیہ میں بھارتی اقدامات کے خلاف ایک منظم چلانے کے عزم کا اظہار کیا،مشاورتی اجلاس کی میزبان بیگم شمیم محمود نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ تین سال میں مسلسل تحریکی سرگرمیوں میں شرکت کر کے محسوس کیا کہ جہاں میں چیئریٹی کے حوالے سے پاکستان اور دیگر ممالک کے مسلمانوں کی خدمت کر رہی ہوں وہاں کشمیر کے مظلوم عوام پر ہونے والے مظالم کو اپنی ساتھی پروفیشنل اور گھریلو خواتین کو تحریک کے ساتھ منسلک کر کے اپنا ایک کردار ادا کروں اور آج اس ابتدائی اجلاس میں متحرک خواتین کی موجودگی برمنگھم کی خواتین کی کشمیر سے دلچسپی کا اظہار کرتی ہے اور ہم اپنے علاقے اور دیگر شہروں میں تحریک کی سرگرمیوں میں راجہ نجابت حسین اور انکی ٹیم سے ہر سطح پر تعاون کریں گے،اس موقع پر تحریک کے چیئرمین نے تفصیل سے خواتین و حضرات کے تحریک کے مستقبل کے پروگراموں سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی آزاد کشمیر حکومت کے یوم تاسیس کی مناسبت سے23اکتوبر سے لے کر26اکتوبر تک مانچسٹر،بریڈ فورڈ ،برمنگھم اورلندن میں ممبران پارلیمنٹ اور کونسلروں کے علاوہ مختلف ٹائون ہالوں میں کشمیری تقریبات میں جدو جہد آزادی کو روشناس کرانے کیلئے یوم تاسیس منایا جائے گا اور چار قومی اور علاقائی کانفرنسیں منعقد کر کے نوجوان نسل کو اپنے آبائو اجداد کی جدو جہد اور قربانیوں سے آگاہ کیا جائے گا،اس سلسلے میں تحریک میں اپنے لوگوں کو بھی متحرک کیا جا رہا ہے اور برطانوی پارلیمنٹ اور یورپی سیاستدانوں تک مسئلہ کشمیر پہنچانے کیلئے تیزی لائی جا رہی ہے جس کیلئے ہو شہر اور ہر مکتب فکر سے تعاون کی ضرورت ہے،برٹش مسلم وومن فورم کی چیئر پرسن صبیحہ خان نے خواتین کو اپنی ٹیم اور تحریکی عہدیداروں کی شرکت سے ہونیوالے پروگراموں اور برطانوی و یورپی پارلیمنٹ میں کارکردگی سے آگاہ کیا جبکہ نویدہ خان نے ستمبر کے وسط میں برسلز میں مسئلہ کشمیر پر پٹیشن کیلئے جانے کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ وہ ہر ریجن میں نوجوانوں کو کشمیر کے مسئلہ کے بارے میں تیار کریں گی تاکہ مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں معاونت ہو سکے۔برٹش کشمیری وومن کونسل کی چیئر پرسن رعنا شمع نذیر نے تفصیل سے اپنی اور کشمیر ایشو سے وابستگی اور مستقبل کے تحریکی پروگراموں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر