مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں زیادہ کاروباری افراد اور سٹوڈنٹس لانے کیلئے ویزوں میں نرمی اورتبدیلی کا اعلان
ڈنکاسٹر...حکومت برطانیہ نے غیر یورپی ممالک کو ویزوں کے اجرا میں نرمی کا اشارہ دیتے ہوے بلانے والے کی تنخواہ کم ہونے کی صورت میں ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دے دی ہے تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے غیر یورپی سپاوز کے لئے 18ہزار 600پونڈ تنخواہ کی شرط نرم کرتے ہوئے تنخواہ کم ہونے کی صورت میں کیس کو فوری طور پر مسترد کرنے کی بجائی بجٹ ایڈجسٹ کرنے کی منظوری دی ہے ..ان تبدیلیوں کے تحت برطانیہ میں کاروبار کے لئے آنے والے گریجویٹس بزنس میں اپنے ویزوں کو ہنرمند ورکرز کے ویزے میں آسانی سے تبدیل کرکے برطانیہ میں ملازمتیں حاصل کرسکیں گے اور اس مقصد کے لئے ان کے مالکان کو ریزیڈنٹ لیبر مارکیٹ کا ٹیسٹ بھی پاس کرنے کے ضرورت نہیں ہوگی۔ حکومت نے بزنس وزیٹر روٹ میں بھی اہم تبدیلیاں کی ہیں جن کے تحت غیر ملکی کمپنیاں برطانیہ میں اپنے ملازمین کوکارپوریٹ ٹریننگ کے لئے بھیج سکیں گی۔عالمی بزنس ادارے انٹر نیشنل آڈٹ مکمل کرنے کے لئے اپنے آڈیٹرز کو بزنس وزیٹر ویزے پر برطانیہ لاسکیں گے۔ بزنس وزیٹرز کو اپنی تعلیم کے سلسلے میں برطانیہ کے اندر مختصر کورسز کرنے کی اجازت بھی حاصل ہو گی اور اس کے لئے انہیں سٹوڈنٹ ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ہوم آفس کا کہنا ہے کہ ویزوں میں نرمیاں اور تبدیلیاں اس مقصد کے لئے کی جارہی ہیں کہ برطانیہ میں زیادہ سے زیادہ کاروباری افراد اور سٹوڈنٹس کو لایاجائے۔