مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزادکشمیر کے سابق ڈپٹی سپیکر چوہدری محمد اعظم مرحوم کی پانچویں برسی کی تقریب کا انعقاد
بریڈ فورڈ:آزادکشمیر کے سابق ڈپٹی سپیکر چوہدری محمد اعظم مرحوم کی پانچویں برسی کی تقریبات گزشتہ روز مقامی ہال میں منعقد کی گئی،تمام مقررین نے چوہدری محمد اعظم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،ممبر پارلیمنٹ عمران حسین نے کاہ کہ وہ میرے لئے اول ماڈل ہیں اور عوامی خدمت کا درس میں نے ان سے لیا،وہ کہتے تھے دولت اور زندگی آتی جاتی ہے جو عوام کے کام کئے وہی یاد رہیں گے انہوں نے ہمیشہ عوام کا نوکر بن کر جھک کر بات کرنے کا درس دیا وہ کہا کرتے تھے پھل دار درخت ہمیشہ جھکا ہوتا ہے ان کا بیٹا ذوالفقار اعظم کشمیر میں عوام کی خدمت کر رہا ہے وہ دربار عالیہ پیر شاہ غازی کے بہت بڑے ماننے والے تھے ان کے بھتیجے چوہدری محمد فاروق نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ظالم کا نہیں،غریب کی مدد کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا،ہم نے چوہدری محمد اعظم کی قبر کے پھول سوکھنے نہیں دیئے،راجہ خالد نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا،میرپور سے بے پناہ محبت کی، انہوں نے پیشن گوئی کی تھی کہ میرا بیٹا عمران حسین کچھ نہ کچھ بنے گا،سابقہ لارڈ میئر اور کونسلر غضنفر خالق کی صدارت میں ہونے والی اس تقریب کا آغاز بابو محمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ اختتام سلیمان کی دعا سے ہوا ،حاجی چوہدری کرامت حسین نے نعت شریف پیش کی جبکہ ان کے علاوہ چوہدری اورنگ زیب،عمر حسین،کونسلر طارق حسین،کونسلر حسن خان،کونسلر عابد حسین،حاجی محمد یعقوب،کونسلر خادم حسین اور دیگر نے خطاب کیا اور مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،ممتاز اعوان تاجیوری نے منظوم کلام پیش کیا۔