مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یوم دفاع،برطانیہ ویورپ سمیت ملک بھرمیں تقریبات،وطن عزیز کی ترقی واستحکام کی دعائیں
لندن... پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور اوورسیز کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا کہ پاکستان دنیا کا ایک ایسا پر امن ملک ہے جو دنیا کے سکوں کی خاطر اپنوں کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کر رہا پاک افواج کے ہزاروں نوجوان دنیا میں امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں اس وقت بھی عالمی امن فوج میں پاک افواج کی قابل قدر تعداد شامل ہے جبکہ وطن عزیز کے اندر عالمی دہشت گردی سے نبٹنے کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان آرمی کی ہیں واجد شمس الحسن نے کہا کہ دنیا اس امر کی تصدیق کرتی ہے ک دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان کی ہیں، آج ہم یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہمسایہ ممالک کو باور کرادینا چاہتے ہیں کہ ہم سے زیادہ پرامن کوئی نہیں ہو سکتا لیکن ہماری حمیت کو للکارہ گیا تو ہم سے بڑا دشمن کوئی نہیں ہو سکتا..تقریب میں نظامت کے فرائض نیول اینڈ ڈیفنس ایڈ وائیزر کموڈور مشتاق احمد نے ادا کئے جبکہ آرمی اینڈ ایئر ایڈوائزر ذوالفقار بھٹی نے گزشتہ چھ سالوں میں طالبان کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں پر روشنی ڈالی.. انہوں نے بتایا کہ ماضی کی نسبت اس وقت ملک کے ٩٠ فیصد سے زائد حصّہ میں حکومتی رٹ قائم ہو چکی ہے .. لیفٹیننٹ جنرل (ر( عبدل القیوم کو اس تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام عالم اوراقوام متحدہ کو یہ چیز اچھی طرح سے باور کرنی چا ہئے کہ پاکستان دنیا میں امن کے قیام کے لئے کتنی بھاری قیمت ادا کر رہا ہے اس جنگ میں ناصرف اسکی معیشت عدم استحکام سے دوچار ہے بلکہ پاک فوج بھی جانیں اور توانایاں خرچ کر رہی ہے عوام الگ سے قتل غارت گری اور بھوک و افلاس کا شکار ہیں ..پاکستان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں چھ ستمبر کاآغاز مساجد میں ملک کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعاوٴں سے ہوا۔ کراچی میں قائد اعظم محمد علی جناح اور لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔ لاہو ر کے قبرستان میانی صاحب میں میجر شبیر شریف کی قبر پر پاک فوج کے دستے نے سلامی دی۔ اس موقع پرمیجر بلال اکبر نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ صوابی میں بھی یوم دفاع کی خصوصی تقریب منعقدہوئی۔ جہاں کیپٹن کرنل شیرخان شہیدکی قبر پر پاک فوج کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔ لاہور میں یوم دفاع کے موقع پر باٹا پورمیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔ دریں اثنا بلوچستان کے شہر سوئی میں کیڈٹ کالج کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کی معاشی ترقی و خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا افواج پاکستان نے اپنے وسائل استعمال کرتے ہووے صوبے کی ترقی کی رہ ہموار کی کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، چمالنگ ایجوکیشن پروگرام اور آرمی انسٹی ٹیوٹ آف منرالوجی جیسے ادارے یہاں قائم کیے، صرف چمالنگ پروگرام سے مستفید ہونے والے مقامی نوجوانوں کی تعداد چار ہزار ہے .. آرمی چیف نے کہا مضبوط بلوچ ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے اسی لئے بیس ہزار سے زائد بلوچ افواج پاکستان کا حصّہ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ یہ نمائیندگی ہر شعبہ زندگی تک پھیلے ..انہوں نے وضاحت کی کہ پاک فوج کا ایک سپاہی بھی بلوچستان میں کروائی نہیں کر رہا تمام فوجی چھاؤنیوں میں ہیں جبکہ ڈیرہ کوہلو، سبی سے رکھنی اور ڈیرہ بگٹی کے ترقیاتی کام فوج کا مرہوں منت ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں بارہ ہزار بلوچ نوجوانوں کو پاک فوج میں بھرتی کیا گیا..