مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عدم برداشت کا رویہ اپنائیں گے تو دشمن کو نفاق کے بیج بونے کا موقع ملے گا: ڈاکٹر اشرف چوہان
لندن... پاکستان خطہ ارض پر محض ایک ٹکڑا زمین نہیں ہے بلکہ لاکھوں لوگوں کی نظریے کیلئے دی گئی قربانیوں کا جیتا جاگتا ثبوت ہے یہی وجہ ہے کہ روزانہ سینکڑوں قربانیاں دے کر بھی اسے دھرتی ماں کہنے والے آج بھی اسکی ترقی، استحکام خوشحالی کی جدو جہد میں مصروف عمل ہیں ..ان خیالات کا اظہار یوکے فرینڈشپ فورم کے زیر اہتمام ایک نشست میں کیا گیا جس میں برطانیہ اور پاکستان سے عسکری، بنکنگ، میڈیا، میڈیکل اور بزنس سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے شخصیات نے شرکت کی.. بانی فورم ڈاکٹر اشرف چوہان سابق ایم پی اے و سابق صدر یوکے پاکستان چمبر آف کامرس نے کہا یہ انسانی فطرت ہے کہ زندہ و جاوید انسان جہاں بھی ہونگے وہاں اشوز ضرور ہوں گے اسی طرح ہم تارکین وطن کے بھی لا تعداد مسائل ہیں جن کا باعث صرف نا اہل حکمران ہیں اگر آج ہم تہیہ کر لیں کہ کسی صورت کرپٹ انسان کو پارلیمنٹ میں نہیں لانا تو وہ کسی صورت نہیں آسکتے، فورم کے چیئرمین مظفر چودھری نے نظامت کے فرائض بھی سرانجام دئیے اور کہا کہ پاکستان کے یوم دفاع کے حوالے سے اگر کوئی اظہار راے کرنا چاہے تو اسے ترجیح دی جائے گی ..اس موقع پر فورم کے صدرسمیع الله نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک افواج پر فخر ہے جو مشکل ترین حالات میں بھی ملک و قوم کے لئے لڑ رہی ہیں دیگر شرکا جن میں معروف صحافی پی جے میر ، معروف بینکار مسٹر مفتی، پی ائی اے کے جی ایم منصور میلہ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹایرڈ ملک ، میجر رٹائرڈ حبیب وڑائچ ، ڈاکٹر افضال شیخ، ڈاکٹر شوکت دتو، ڈاکٹر نوید، پاکستان ہائی کمیشن کے کمرشل اتاشی اجلال حیدر، کرنل ذوالفقار بھٹی، پاکستان پریس کلب کے سینئر نائب صدر مبین چودھری، چیف ایڈیٹر ٹی وی ٧٨٦ مجاہد عمر، سابق نائب صدر پریس کلب اکرم عابد شامل تھے نے پر زور الفاظ میں اس امید کا اظہار کیا کہ قوم کے ہر فرد کو پوری ایمانداری کیساتھ اپنے اپنے حصّے کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ہم ایک دوسرے کیلئے عدم برداشت کا رویہ اپنائیں گے تو دشمن کو نفاق کے بیج بونے کا موقع ملے گا تمام شرکا نے خا ص طور پر بلوچستان کے حالات پر توجہ کی ضرورت پر زور دیا او اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ ہزاروں بلوچ نوجوانوں کو پاک فوج میں شمولیت کا موقع دیا گیا ہے ...