مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان کے ویژن کے مطابق نیا آزاد کشمیر بنائیں گے:بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
بریڈ فورڈ :آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور ڈیوز بری سے برطانوی ممبر پارلیمنٹ پائولہ شیرف (Paula Sherrif) نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیے تاکہ وہ مسئلہ کشمیر کوحل کرسکیں۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لئے جدوجہد کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار دونوں رہنمائوں نے آج یہاں ڈیوز بری میں ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔اس موقع پر برطانوی ممبر پارلیمنٹ پائولہ شیرف نے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک التواء اور سوالات کریں گی ۔ اسی طرح مسئلہ کشمیر کوانٹرنیشنل کمیونٹی اور دیگر فورمز پر اٹھانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی۔اس سلسلے میں میں نے مسئلہ کشمیر پر برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کے لئے ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔ مسئلہ کشمیر پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ دیگر فورمز پر بھی اٹھایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ آکر میرے جیسے ممبران پارلیمنٹ کی بھی رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔ہم یقین دلاتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ دنیا کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ یا واقعہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔لہذا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی مرضی و منشاء کے مطابق حل کرانے کے لئے انٹرنیشنل کمیونٹی اپنا رول ادا کرے۔ دریں اثناء آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے برطانیہ نارتھ زورن بریڈ فورڈ میں بھی کشمیرپی ٹی آئی کی ممبر شپ مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ لندن میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور تمام جماعتوں کی طرف سے اس میں شرکت سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ دنیا بھر میں مختلف نظریات اور افکار رکھنے والے کشمیری مسئلہ کشمیر پرمتحد اور متفق اور یک زبان ہیں ۔اسی طرح اگرمسئلہ کشمیرپر ہماری سفارتی اور جمہوری کوششوں کی حمایت نہ کی گئی تو پھر بپھرے ہوئے کشمیری نوجوان متبادل راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر تقریب سے چوہدری مالک، چوہدری مالک،چوہدری سردار،چوہدری وہاب، چوہدری محمد خان،کرنل ر فیوم، طارق ایوب، چوہدری نجیب، چوہدری شبیر،چوہدری رفیق، چوہدری ہارون،ڈاکٹر فیصل، چوہدری اکرام،چوہدری جہانگیر،خواجہ پرویز، ملک رحمت اعوان،صابر نوشاد، چوہدری شیراز،حافظ جمشید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیر پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں ایک بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے اور اب برطانیہ میں بھی رکنیت سازی مہم کا افتتاح ہو چکا ہے۔ ہم عمران خان کے ویژن کے مطابق نیا آزاد کشمیر بنائیں گے اور اسی طرح پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اوورسیئز کشمیریوں کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے اسی طرح پی ٹی آئی نئے چہروں کو سامنے لائے گی اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو ممکن بنائے گی۔ ہم عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔