مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دوہری شہریت کی بحث پرغصے کی بجائے لکھ کر شکایات وزیراعظم تک پہنچائیں: چوہدری خادم
نیلسن ...سابق مئیر بر نلے چوہدری محمد نجیب نے قونصلیٹ جنرل احسان اللہ باٹھ کے اعزاز میں بر نلے جناح سنٹر میں ایک الوداعی ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں جہلم سے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین نے بھی شرکت کی جنہوں نے اپنے خوبصورت پنجابی خطاب سے شرکاء محفل کو خوب محظوظ کیا انہوں نے اپنے انتخاب اور اپنے حریف کے حوالے سے کچھ حقائق بیان کئے جنہیں شرکاء نے بڑے غور سے سنا ، چوہدری خادم حسین نے اپنے کئی سال پہلے کئے گئے دورے کے دوران اپنی نصیحت شرکاء کو یاد دلاتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا کہ انہوں نے کہا تھا کہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرو اور مقامی سیاست میں حصہ لو آج میں دیکھ کر بڑا خوش ہوں کے آپ کے کچھ بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور کامیاب زندگیاں بسر کر رہے ہیں اور کچھ تعلیم کی جانب متوجہ ہیں اس کے علاوہ سیاست میں بھی آپ سب نے بڑی ترقی کی ہے پاکستانی سیاست یا سیاستدانوں نے آپ کو کچھ نہیں دینا آپ مقامی طور پر اپنی سیاسی و معاشی ترقی کی طرف توجہ مبذول رکھیں انہوں نے پاکستان میں فرقہ بندی اور دہشت گردی کے حوالے سے بھی تفصیل سے بات کرتے امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم پاکستان ان بگڑے حالات پر قابو پا لیں گے اور دوہری شہریت کی بحث پر ان کا کہنا تھا کہ یہ انصاف نہیں ہے اس کے بارے میں اور دیگر جو آپ لوگوں کے مسائل ہیں وہ انہیں لکھ کر دیں اور وہ وزیر اعظم پاکستان کی ان مسائل کی جانب توجہ مبذول کرائیں گے بلکہ حل کرانے کی پوری کوشش کریں گے ۔مہمان خصوصی قونصلیٹ جنرل ا حسان اللہ باٹھ نے اپنے خطا ب میں میزبان کا شکریہ ادا کیا اورقونصلیٹ جنرل مانچسٹر میں دی جانی والی سہولیات کو تفصیل سے بیان کیا اور کہا کہ انہوں نے خدمت کرنے کی کوشش کی ہے اگر کوئی بہتری پیدا ہوئی ہے تو وہ میرے سٹاف اور ساتھیوں کو اعزاز جاتا ہے اگر کمی بیشی رہ گئی ہے تو وہ میری کمزوری سمجھ کر کر در گزر کریں انہوں نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی سہولت کو جلد از جلد مہیا کر نے کے لئے اپنی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بہت جلد لوگوں کو یہ سہولت میسر ہو جائے گی پاکستان کے حوالے سے میڈیا میں منفی خبروں کے بجائے مثبت انداز فکر اپنانے کا پیغام دیا اور امید کا اظہار کیا کہ بر طانیہ میں بسنے والے پاکستانی پالیسی ساز اداروں میں اپنی شمولیت یقینی بنائیں اور وہ احباب جو یہاں تعلیم کے شعبہ میں مصروف ہیں وہ کچھ وقت رضاکارانہ طور پر انٹر نیٹ کے ذریعے اپنے پاکستان میں تعلیم حاصل کرنیوالے بہن بھائیوں کو مدد کیا کریں ملکی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں حالات بدل رہے ہیں لیکن لگتا ہے مسلمان وقت کی مخالف سمت کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے حالات خود بدلے جاتے ہیں باہر سے آکر کوئی حالات بدلنے میں مدد نہیں کرے گا میانمار میں اپنی بطور سفیر ترقی و تقرری کے حوالے سے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برما جانے میں وہ خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ یہ ملک ہمار ا کبھی پڑوسی ہؤا کرتا تھا اس کے علاوہ بہادر شاہ ظفر کا مدفن بھی ہے متعدد وجوہات کی بنا پر وہ وہاں جانے پر خوش ہیں انہوں نے متوقع چیف جسٹس آف پاکستان سے اپنی گفتگو اور بر طانوی لوگوں کے مختلف مسائل کے حوالے سے انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ وہ دلچسپی لیں گے اور آپ لوگوں کے مسائل کے لئے ایک ادارہ قائم ہو گا اپنے ابتدائیہ اور خیر مقدمی کلمات میں میزبان چوہدری محمد نجیب نے احسان اللہ باٹھ کی خدمات کی تعریف کی انہیں اور چوہدری خادم حسین کے علاوہ دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، ملک محمد رفیق نے اختتامی کلمات کہے اور سب شرکاء کا شکریہ ادا کرنے کے علاوہ کمیونٹی میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے برنلے میں معروف افراد کے حالات زندگی اور خدمات پر حال ہی میں لکھی گئی ایک کتاب پر روشنی ڈالی جس کی رونمائی 8 ستمبر کو ٹاؤنلے حال بر نلے میں ہو رہی ہے ،کمیونٹی ویلفئیر قونصلر ساجد محمود قاضی نے بھی اظہار خیال کیا اس محفل کا آغاز قاری عبد الرزاق شاکر کی خوبصورت تلاوت کلام الٰہی سے ہؤا۔ ( رپورٹ عبد اللہ زید )