مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برمنگھم میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب پاکستان قونصلیٹ کی نئی عمارت میں منائی گئی
برمنگھم14:اگست یوم آزادی پاکستان کی تقریب برمنگھم میں پاکستان قونصلیٹ کی نئی عمارت میں جوش و خروش اور عقیدت سے منائی گئی،پاکستانی قونصل جرنل سید احمد معروف نئی عمارت کے باہر اپنے سٹاف کے ہمراہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا خیر مقدم کیا اور لوگ انہیں نئے آفس پر مبارکباد پیش کرتے رہے،میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،جشن آزادی کی تقریب کا آغاز پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کشائی سے کیا گیا جس کیلئے پاکستان قونصل جرنل سید احمد معروف نے دعوت دی کہ وہ باہر آ کر فلیگ ریزنگ کریں،پرچم کشائی کے بعد تقریب جشن آزادی تلاوت کلام پاک سے آغاز ہوا جس کے بعد سید احمد معروف قونصل جرنل نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھتے ہوئے ملکی سلامتی اور پاکستان کیلئے بزرگوں کی قربانیوں سے حاصل کئے جانے والے ملک پر تجدید عہد کا دن قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں ہر طرح کی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھرپور مقابلہ کریں گے۔قونصل جرنل سید احمد معروف نے کہا کہ نئی بلڈنگ برمنگھم کی مقامی کمیونٹی کا درینہ مطالبہ تھا جس کیلئے حکومت پاکستان اور پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ذاتی دلچسپی رکھتے ہوئے حل کیا اور اس پر کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ جس طرح ہر ایک اپنے گھر کی صفائی کا اہتمام کرتا ہے اسی طرح سے اس بلڈنگ کا بھی احترام اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا،اختتام پر صاحبزادہ محمد رفیق چشتی نے استحکام پاکستان اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی،تقریب سے برمنگھم کے ڈپٹی لارڈ امیئر سید شفیق شاہ،کونسلر چوہدری محمد فاضل،کونسلر محمد افضل،کونسلر ادریس،کونسلر ظفر داد،کونسلر خواجہ محمود،چوہدری منظور حسین،راجہ ایاز خان ایڈووکیٹ،چوہدری اظہر محمود،حاجی محمد سعید،حاجی محمد ایوب،راجہ صحبت خان،چوہدری علی شان،چوہدری محمد عظیم،مولانا بوستان قادری،نذیر اعوان،خالد پرویز،چوہدری تصدق حسین،چوہدری صوفی صابر،چوہدری محمد منیر اور ناصر محمود نے خطاب کیا۔