مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صدر مملکت تک کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ مسلم لیگ ن کی کارکن دوستی کا ثبوت ہے:آفتاب شریف
ڈربی ...مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیئرمین راجہ آفتاب شریف نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ملک وقوم کیلئے مسیحا کا کردار ادا کرتے ہوئے مسائل کے انبار سے باہر نکلنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ان کی شبانہ روز کوششوں سے پاکستان بہت جلد ٹریک پر آجائے گا پاکستان میں عام عہدے سے لے کر صدر مملکت تک کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی کارکن دوست پالیسی کا منہ بولٹا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈربی کے دورہ کے دوران پارٹی کارکنوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد اقبال،حاجی علی اصغر،راجہ غفور،راجہ اشفاق،وسیم فاضل،راجہ نثار اور دیگر افراد موجود تھ ان تمام افراد نے راجہ آفتاب شریف کوچیئرمین مسلم لیگ ن بننے پر مبارکباد بھی دی اور انہیں تعاون کا یقین بھی دلایا راجہ آفتاب شریف نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے مڈل کلاس پارٹی کارکن اور تارکین وطن کیمونٹی کے رہنمائوں کو اہم حکومتی عہدوں پر ایڈجسٹ کراتے ہوئے مثبت منزل کی طرف پیش قدمی کی ہے ان کا یہ انتخاب قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں آنے والی حکومتوںنے تارکین وطن کیمونٹی سے ناروا سلوک ہی روا رکھا مگر میاں محمد نواز شریف نے اقتدار میں آتے ہی کیمونٹی کی بہتری سمیت حکومتی سیٹ اپ میں نمائندگی دیتے ہوئے تارکین وطن کیمونٹی کے دل جیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی خوشحالی،عوامی مسائل کے حل اور عالمی دنیا میں پاکستان کے وقار کو بہتر بنانے کے لیئے پاکستانی عوام کی نظریں میاں محمد نواز شریف پر مرکوز ہیںپاکستان جن مسائل کا شکار ہے انہیں حل کرنے کیلئے میاں محمد نواز شریف بہتر حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں میاں محمد نواز شریف اور ان کے مخلص ساتھی خلوص دل سے مملکت خداداد کی خدمت کے لیئے کوشاں ہیں راجہ رآفتاب شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ملنا والااقتدار کوئی پھولوں کی سیج نہیں میاں نواز شریف کو حکومت مشکل ترین حالات میں ملی ہے مگر وہ خلوص نیت سے ملکی حالات بہتر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ملک کو بہتری کی طرف لانے کے لیئے حکومت کے سخت فیصلوں میں عوام بھرپور تعاون کرے پیپلز پارٹی کے کارناموں کے باعث پاکستان آج مسائل کے گرداب میں ہے عوام میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے پاکستان کی بہتر تعمیر ونو میں کردار ادا کریں میاں محمد نواز شریف کی حکومت پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے خصوصی دلچسپی سے کام لے رہی ہے یہی وجہ ہے انہوں نے توانائی بحران سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کا عزم کیا ہے میاں نواز شریف ایک سچی نیت کے ساتھ پاکستان کی خدمت کے لیئے میدان میں اترے ہیں انہیں بھرپور سپورٹ دے کر پاکستان کو بہتر بنایا جا سکتا ہے..