مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ برٹش کشمیریوں کی مشترکہ جدوجہد آزادی میں تعاون کرے گی
بریڈ فورڈ:جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ برٹش کشمیریوں کی مشترکہ جدوجہد آزادی میں بھر پور تعاون کرے گی ،15 اگست کو بھارتی یوم آزادی پھر بھارتی سفارت خانے کے سامنے مظاہرے میں تحریکی عہدیدار شرکت کر کے عالمی برادری کو واضح پیغام دیں کہ تمام کشمیر اپنے وطن کی آزادی کے لئے متحد ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی قرار داد 1948 کی یاددہانی اور برصغیر کے دونوں ملکوں بھارت اور پاکستان کے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی حکومتوں کومسئلہ کشمیر کے حل کے لئے راغت کریں، برٹش کشمیری مقامی سیاستدانوں کے ذریعے برطانوی اور یورپی حکومتوں سے بھی اپنا مطالبہ دہرائیں گے کہ وہ برصغیر میں متقلا امن کے لئے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیگر کشمیری قوم کو بھی آزادی منانے کا موقع مہیا کریں،ان خیالات کا اظہار تحریک مرکزی عہدیداروں چیئرمین راجہ نجابت حسین ،سرپرست سردار عبد الرحمن خان ،سیکرٹری جنرل محمد اعظم ،ڈپٹی چیئرمین صبیحہ خان ،وائس چیئرمین امجد حسین مغل ،نارتھ ویسٹ ریجن کے چیئرمین سالار ممتاز احمد چشتی ،یارکشائر کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم ،گریٹر لندن ریجن کے چیئرمین راجہ سکندر زمان ،شعبہ خواتین کی چیرپرسن کونسلر یاسمین ڈار، کونسلر نسرین علی ،مانچسٹر ،کونسلر شاہینہ کرون بری،سابق میئر اولڈ کونسلر شعیب اختر اور کونسلر عقیل سلامت اولڈ ہم،کونسلر کنیز اختر ،مجید خان چیئرپرسن برٹش مسلم وومن فورم بریڈ فورڈ،نویدہ خان پر لیٹسن ،عطرت علی ڈیوزبر کی ،ڈاکٹر غلام عباس ،ہڈرسفیلڈ ،شہبنا صدیق ،برنلے ،کونسلر حلیمہ خالد نوٹنگھم ،حاجی نسیم محمود شفیلڈ ،کونسلر تجمل خان رادھر اور دیگر تحریکی معاونین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں برطانیہ میں بسنے والے تمام کشمیریوں،پاکستانیوں اور دیگر تحریکی معاونین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں برطانیہ میں بسنے والے تمام کشمیریوں ،پاکستانیوں اور کشمیر دوست عوام کونسلروں اور ممبران پارلیمنٹ سے 15 اگست کے مظاہرے میں شرکت کی ،اپیل کرتے ہوئے بھارتی مظالم کو بے قناب کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے، تحریکی رہنمائوں نے خصوصی طور پر بھارت اور پاکستان کے عوام کو ان کے ملکوں کے یوم آزادی پر مبارکباد نے خصوصی طور پر بھارت اور پاکستان کے عوام کو ان کے ملکوں کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کر کے انہیں بھی برصغیر کے دیگر عوام کی طرح آزادی سے زندگی بسر کروانے کے لئے کردار اد اکرنے کی اپیل کی ہے۔تحریک کے عہدیدار اقوام متحدہ کی 1948 کی قرار داد کے حوالے سے بھی برطانیہ کے اہم شہروں لندن ،مانچسٹر،لیڈز،بریڈ فورڈ،شفیلد اور برمنگھم کے متعدد ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کر کے اگلے پورے ہفتے میں نہ صرف اقوام متحدہ کی قرار داد پر عملدرآمد کا مطالبہ کریں گے بلکہ ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کریں گے کہ وہ برطانوی اور یورپی حکومتوں کو اس بات پر قائل کریں کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت اور پاکستان پر اپنا سیاسی و اخلاقی اثرورسوخ استعمال کر کے کشمیری عوام کو غلام سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں، تحریک رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ پر اجاگر کرنے کے لئے بلا امتیاز سیاسی اور نظریاتی وابستگی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ ہماری تنظیم آزاد کشمیر اور پاکستان کی کسی بھی سیاسی جماعت اور لیڈر کے زیر تابع نہیں ہے اور نہ ہی ہم آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی سیاست میں مداخلت کے قائل ہیں،تحریک کی خواتین نے خصوصی طور پر برطانیہ بھر میں کشمیری پاکستانی خواتین کونسلروں ،سماجی رہنمائوں اور پروفیشنل خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور پارلیمنٹ سے جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کا کسی عالمی سطح پر پہنچانے اور اس کے حل کے لئے اپنا موثر کردار اد اکریں، دریں اثناء تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور سرپرست سردار عبد الرحمن خان نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کے دورہ پر بریڈ فورڈ کے موقع پر ملاقات میں15 اگست کے مظاہرے کے حوالے سے جہاں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی وہاں ان کی اور راجہ امجد خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ بھر میں انفرادی طور پر کی گئی کوششوں کو جس طرح ماضی میں چند سیاستدانوں نے مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر سے آ کر اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا ہے اس پر نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے ،برٹش کشمیری پہلے بھی وطن کی آزادی کے لئے ہرسطح پر قربانیاں دیتے ہیں اور پوری ریاست کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھی ںگے۔