مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو برٹش کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کروں گی : نو منتخب لیبر پارلیمنٹ ہولی لینچ
ہالی فیکس:مسئلہ کشمیر کو بھی برطانوی پارلیمنٹ میں بھرپور انداز میں اٹھائوں گی،برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو برٹش کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کروں گی تاکہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر اٹھائیں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں جبکہ تحریک حق خود ارادیت سے مل کر ہالی فیکس اور برطانوی پارلیمنٹ میں بھی کشمیری تقریبات میں شرکت کریں گی،ہالی فیکس سے نو منتخب لیبر پارلیمنٹ ہولی لینچ کی طرف سے تحریک کی خواتین رہنمائوں اور کشمیر گروپ میں مزید خواتین ممبران پارلیمنٹ کو شامل کرانے کی بھی حامی بھری جبکہ تحریک کی کشمیر پٹیشن پر دستخط کر کے مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کے مین چیمبر میں بحث کروانے کی بھی یقین دہانی کرائی،ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے پانچ رکنی وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا جس کی قیادت راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ وفد کے دیگر ارکان میں سابق میئر چوہدری ارشد محمود،برٹش مسلم وومن فورم کی چیئر پرسن،تحریک کے یارکشائر سے چیئرمین چوہدری محمد اکرم اور مقامی خاتون رہنما ثریا بی بی شامل تھے۔راجہ نجابت حسین نے ممبر پارلیمنٹ کو تحریک کی سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ جس طرح انہوں نے پہلے چند ہفتوں میں مسئلہ فلسطین پر ویسٹ منسٹر ہال میں مسئلہ فلسطین پر بحث کروائی ہے اسی طرح وہ ہالی فیکس اور برطانیہ بھر میں بسنے والے برٹش کشمیریوں کی نمائندگی کا حق ادا کریں اور کشمیر بحث میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے آل پارٹیز کشمیر گروپ کی سینئر وائس چیئرمین ڈیبی ابراہم سے مل کر ہماری مہم کا ساتھ دیں تاکہ برطانوی پارلیمنٹ کی موثر لابی اور دبائو کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کو بند کروایا جا سکے۔برٹش مسلم وومن فورم کی چیئر پرسن صبیحہ خان اور لیبر پارٹی کی سابق امیدوار کونسلر ثریابی بی نے ہولی لینچ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خواتین پر ہونے والے مظالم کو بند کروانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ سابق میئر چوہدری ارشد محمود نے اپنی ممبر پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ برطانیہ پر پابندی لگوانے اور ان سے مسئلہ کشمیر اٹھانے کیلئے برطانوی حکومت سے بھی مطالبہ کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ اپنے حلقے کے عوام کا نکتہ نظر برطانوی حکومت تک پہنچا سکیں،تحریک کے یارکشائر سے چیئرمین چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ ہماری تنظیم ہر حلقے اور شہر میں ممبران پارلیمنٹ،کونسلروں اور کمیونٹی لیڈروں سے مل کر عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے بلا امتیاز سیاسی وابستگی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہماری جدو جہد ریاست کی مکمل آزادی اور اسکے عوام کے حقوق کے حصول تک جاری رہے گی۔ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اپنے عوام کی ہر پلیٹ فارم پر نمائندگی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے یوم تاسیس سے قبل ہالی فیکس میں تحریک کے شعبہ خواتین کے ساتھ مل کر تقریب منعقد کروائیں گی جبکہ یوم سیاہ اور کشمیر لابی پروگراموں میں بھی دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ شرکت کر کے عام کشمیریوں خصوصاً خواتین کا نکتہ نظر سنیں گی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر