مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت یورپ کی برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے مہم تیز
بریڈ فورڈ،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ نے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پربحث کے لئے مہم تیز کر دی،بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے دورے سے قبل ہی برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروائی جائے گی جبکہ ستمبر کے وسط میں یورپی پارلیمنٹ میں بھی تحریکی عہدیداروں اور ہمدردوں کا بہت بڑا وفد ایک ہفتے کے لئے برسلزکا دورہ کرے گا،برطانیہ کی دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں کے تینوں ایوانوں سے 22 ارکان نے کشمیر پٹیشن پر دستخط کر کے اپنی طرف سے بھر پور معاونت کی یقین دہانی کرا دی ہے جبکہ تحریکی عہدیداروں نے بھارتی وزیر اعظم کے دورہ برطانیہ پر تحفظات کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے مسئلہ کشمیر اٹھانے کا بھی مطالبہ کردیا،یوم حق خود ارادیت ،یوم سیاہ اور یوم تاسیس کے لئے ارکان پارلیمنٹ کو دعوت ،متعدد ارکان کی طرف سے شرکت کی یقین دہانی، جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سرپرست سردار عبد الرحمن خان،برٹش مسلم وویمن فورم کی چیئرپرسن حجیہ خان ،تحریک کی خاتون رہنما کلثوم اختر جبکہ کشمیر کلچرل اکیڈیمی کی چیئرپرسن پروفیسر تقدس گیلانی نے یارکشائر سے کنزرویٹو پارٹی کے ممبر یوری پارلیمنٹ امجد بشیر، سپلی سے کنزریو ممبر پارلیمنٹ فلپ ڈیوس ،باٹلے اور سپین سے لیبر رکن پارلیمنٹ جو کاکس جبکہ نارتھ ویسٹ سے لیبر یورپی پارلیمنٹ بلکہ ان سے تفصیلی تبادلہ خیال کر کے مسئہ کشمیر کو برطانویا ور یورپی ایوانوں میں اجاگر کرنے کا لائحہ عمل طے کیا ،چاروں ممبران پارلیمنٹ نے تحریکی وفد کو یقین دلایا کہ100 اپنے اپنے ایوان میں کشمیری عوام کا کیس موثر انداز میں پیش کرنے کے لئے جہاں برطانوی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو خطوط لکھیں گے وہاں اپنے اپنے ایوانوں میں مسئلہ کشمیر کو جدید تقاضوں کے مطابق اجاگر کرنے میں بھی بھر پور معاونت کریں گے ،یورپی ممبر پارلیمنٹ امجد بشیر نے کہا کہ وہ یورپی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا کیس ضرور پیش کریں گے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز بن تحریکی رہنمائوں کا ساتھ دیں گے ،فلپ ڈیوس نے کہا کہ وہ کشمیر پٹیشن پر دوبارہ دستخط کر کے اگلی بحث میں بھی حصہ لیں گے جبکہ ماضی کی بحث میں بھی انہوں نے تحریک کی ایماء پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کھل کر بھر پور حمایت کی تھی اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے مگر کشمیریوں کو بھی اپنی بڑی تعداد کے لحاظ سے اپنے حمایتی ممبران میں موثر رابطے کر کے اضافہ کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آبادی والے حلقوں کے ممبران تو کشمیر پر بولتے ہیں اجلاس میں شامل ہو کر تقریریں بھی کرتے ہیں مگر کشمیریوں کو ان حلقوں پر توجہ دینی چاہیے جہاں کشمیری نہیں رہتے کیونکہ مسئلہ کشمیر حق و انصاف پر مبنی انسانی کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے، باٹلے اور سپین کی لیبر رکن پارلیمنٹ جو کاکس نے کہا کہ وہ کشمیر گروپ کی ممبر بن چکی ہیں اور پاکستان گروپ کی خزانچی بھی ہیں جبکہ تحریکی رہنمائوں کے ساتھ ملکر نہ صرف ریاست کے دونوں اطرا کا دورہ کریں گی بلہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ پاک بھارت سے تعلق رکھنے والے اپنے حلقے کے عوام کی حقیقی نمائندگی کریں اور مسئلہ کشمیر کے پرامن سیاسی حل میں معاونت کریں، انہوں نے پروفیسر تقدیس گیلانی کی بریفنگ اور دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ تحریکی خواتین کی بھر پور لابی سے وہ مستقبل کے تحریکی پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے ،نارتھ آف انگلینڈ سے لیبر ممبر یورپی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ وہ یورپی مزینڈز آف کشمیر کی ٹیم سے مل کر یورپ بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے بلکہ سوشلسٹ گروپ کی یورپی ٹیم گزشتہ ایک سال سے تحریک عہدیداروں کی بھر پور معاونت کررہے ہیں اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر