مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز پاکستانیوں نے دیار غیر میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ کیا :ندیم اصغرکائرہ
برمنگھم:اوورسیز پاکستانیوں کی برطانوی سیاست میں نمایاں کامیابیاں اورترقی دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی برطانیہ میں مقیم کمیونٹی نے اپنی مسلسل جدو جہد اور مثبت کردار کی بدولت برطانوی سیاست میں نمایاں اورمنفرد مقام حاصل کیا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق تحصیل ناظم کھاریاں ندیم اصغرکائرہ برمنگھم کے لارڈ میئر شفیق شاہ کی طرف سے میئر چیمبر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ندیم اصغرکائرہ نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوںنے دیار غیر میں رہتے ہوئے ملک پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ کیا برطانوی سیاسی ٹیم میں کمیونٹی کا متحرک کردار دیکھ کر ناقابل بیان خوشی ہوئی کمیونٹی کے اتفاق و اتحاد کی بدولت آج برطانوی پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پرہماری نمائندگی ثابت کرتی ہے کہہ ہماری کمیونٹی با صلاحیت با کردار لوگوں کی وجہ سے آگے بڑھ رہی ہے لارڈ میئر برمنگھم شفیق شاہ نے ندیم اصغر کائرہ کو میئر چیمبر آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم اوورسیزمیں رہنے والے لوگ پاکستان اور پاکستانیوں سے بہت پیار و محبت کرتے ہیں،ہمیں ہر پاکستانی کی یہاں میئر چیمبر میں مدعو کرکے انتہائی خوشی اوراطمینان ملتا ہے اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں نے برطانیہ میں رہتے ہوئے جہاں ملک پاکستان کیلئے اربوں کی صورت میں زر مبادلہ بھیجا ہے وہاں دیارغیر میں ملک پاکستان کے عظیم مفادات کا ہر سطح پر بھرپور تحفظ کیا اس موقع پر ساجد یوسف کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے،ندیم اصغر کائرہ نے میئر چیمبر کے مختلف دفاتر کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ وزٹ بک پر اپنے تاثرات بھی تحریر کئے اور میئر سے شیلڈ وصول کی۔