مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
آپکی دی محبت سے برما کی نفرت زدہ زمین پر امن کے بیج بونے کی کوشش کروں گا : احسان الله با ٹھ
بولٹن ... پاکستان قونصل جنرل مانچسٹر احسان اللہ باٹھ نے کہا ہے کہ مانچسٹر میں گزرا ہوا وقت میرے لئے حسین یادوں سے کم تر نہیں ملازمت کے دوران کمیونٹی نے جو محبت مجھے دی ہے وہ میری زندگی کا بہترین سرمایہ ہے برما میانمار جیسے ملک کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے اور اب آپ کی محبت بھری یادیں لیکر وہاں جا رہا ہوں جہاں شائد محبتیں ختم ہو گئی ہیں نفرت سے لبریز اس زمین پر آپ لوگوں کی دی ہوئی محبت کی فصل بونے کی کوشش کروں گا الله مجھے کامیاب کرے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں بولٹن میں تحریک حق خود ارادیت نارتھ ریجن کے چیئرمین سالار ممتاز احمد چشتی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی استقبالیہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کیمونٹی کے بہتر مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ برطانیہ میں پروان چڑھنے والی نوجوان نسل کو تعلیم اور اسلامی اقدار سے روشناس کرایا جائے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور آزاد کشمیر کے بسنے والے لوگوں پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ برطایہ کی ترقی اور خوشحالی کے علاوہ مادر وطن کی بھی بھرپور خدمت کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے انہوں نے والدین پرور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اچھا شہری بنائیں۔ کمیونٹی ویلفیئر قونصلر ساجد محمود قاضی نے کہا کہ آنے والا دور انتہائی آزمائش دہ اور کٹھن سے پاکستانی کمیونٹی کو بیرون ملک رہتے ہوئے آئندہ کے چیلنجز سے نمٹنے اور جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے نوجوان نسل کی تعلیم پر توجہ دینی چاہئے سالار ممتاز احمد چشتی نے کہا کہ انسانی جذبے کو ہر حالت میں قائم رکھنا ضروری ہے اور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ایک عبادت ہے اور اس سلسلے میں احسان اللہ باٹھ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ قونصل جنرل احسان اللہ باٹھ کی کشمیر کے بارے میں بے چینی اور تڑپ سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے وہ کشمیر کے اندر رہتے ہیں۔مشیر حکومت آزاد کشمیر سردار عبدالرحمن نے اس امید کا اظہار کیا کہ قونصل جنرل احسان اللہ باٹھ نے میانمار جیسے ملک کو جس طرح ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے اسی طرح وہ وہاں کے تمام مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ بولٹن کونسل کے کونسلرز چوہدری اختر زمان راجہ محمد ایوب اور مدثر دین نے کہا کہ قونصل جنرل کی حیثیت سے عوامی خدمات قابل تحسین رہی ہیں اورکمیونٹی مسائل کے حل کیلئے انہوں نے بہترین رہنمائی کی ہے مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی کو آرڈینیٹر راجہ طلعت جمیل مسلم کانفرنس نوید بھٹی آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) بولٹن کے صدرراجہ شفیق احمد نارتھ زون کے صدر راجہ امجد خان اور سالار انجم نے احسان اللہ باٹھ کے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے نئے کمیونٹی ویلفیئر قونصلر ساجد محمود قاضی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا استقبالیہ سے حاجی محمد عاشق ،محمد اعظم ،ثاقب سالار اور بزرگ رہنما مسٹر شیخ نے بھی خطاب کیا۔