مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سیاسی ،سماجی وتحریکی رہنمائوں کا غازی ملت سردار محمد ابرہیم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت
بریڈ فورڈ : برطانیہ کے سیاسی و سماجی اور تحریکی رہنمائوں نے آزاد کشمیر کے بانی صدر غازی ملت سردار محمد ابرہیم خان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر میں انکے بنیادی کردار اور آزاد حکومت کے قیام کو انکا تاریخی کارنامہ قرار دیا جبکہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی طرف سے انکے مشن ریاست کی مکمل آزادی اور اسکے پاکستان سے الحاق کے تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے یہاں خدمت سینٹر بریڈف ورڈ میں جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے زیر اہتمام مرحوم کشمیری لیڈر کی بارہویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت تحریک کے سرپرست اور انکے حقیقی بھتیجے سردار عبدالرحمن خان نے کی اور مہمان خصوصی آزاد کشمیر کی ممتاز سکالر اور کشمیری کلچرل اکیڈمی کی چیئرپرسن پروفیسر تقدیس گیلانی تھیں تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی نظامت میں ہونے والی اس تقریب کی ابتدا حاجی محمد نجیب کی تلاوت کلام پاک سے کی گئی ۔ دیگر مقررین میں پروفیسر نذیر تبسم ، پروفیسر فیض الرحمن ، سابق لارڈ میئر محمد عجیب سی بی ای ، سابق لارڈ یمئر غنضفر خالق ، مسلم کانفرنس برطانیہ کے کنونیئر چوہدری محمد بشیر رٹوی ، تحریک کے نارتھ ویسٹ سے چیئرمین سالار ممتاز احمد چشتی ، پیپلز پارٹی کے رہنمائوں آصف نسیم راٹھور ، چوہدری ندیم قیصر اور تحریک انصاف کے سابق صدر یارکشائر آصف خان شامل تھے ۔ راجہ نجابت حسین نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے جہاں لاکھوں شہدا کی قربانیاں اور غازیوں کی جدوجہد شامل ہے وہاں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان جیسے قائدین کی جدوجہد آزادی ہمارے لئے مشعل راہ ہے جنہوں نے نامساعد حالات میں ریاستی عوام کی بھاگ ڈور سنبھال کر جہاں آزاد خطے کا نظام حکومت چلایا وہاں ریاستی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں بھی کشمیریوں کا کیس لڑا اور آج بھی اگر ہمارے پاس ریاست کی آزادی کیلئے کوئی آہنی اور بین الاقوامی جواز موجود ہے تو وہ اقوام متحدہ میں کشمیر پر پاس ہونے والی قراردادیں ہیں جن کی بدولت ہم عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو پیش کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سردار صاحب کی سلامی زندگی آزاد خطے کے عوام کی فلاح و بہبود میں گزری ہے جس پر بیرون ملک بسنے والے کشمیری بھی انکے شکر گزار ہیں ۔ مہمان خصوصی پروفیسر تقدیس گیلانی نے اپنے تفصیلی خطاب میں کہا کہ وہ تحریک آزادی کی ایک طالب علم کی حیثیت ریاست کی دونوں عظیم ہستیوں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان اور مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے ساتھ بہت مختصر وقت گزارا ہے مگر وہ نہ صرف میرے لئے ایک اعزاز ہے بلکہ ہم سب کیلئے ان دونوں بزرگوں کی زندگی کشمیری عوام کی حقیقی تاریخ ہے جس سے سبق سیکھ کر ہی ہم اپنے قومی مقصد اور تحریک آزادی کو سفارتی اور سیاست محاذ پر اجاگر کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح غازی ملت کی قیادت میں ریاست کے نہتے عوام نے ہزاروں مربع میل علاقہ آزاد کروا کر انقلابی حکومت قائم کی اور ہمارے لئے ایک آزاد اور خوشحال معاشرہ مہیا کیا وہ ہمارے لئے قابل تقلید ہے ۔ انکے کارنامے اور جدوجہد سے نوجوان نسل اور تحریک میں لوگوں سبق آموز ہیں تا کہ ہم باقاعدہ ریاست کو بھی بھارت کے چنگل سے آزاد کروا سکیں ۔ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ جس انداز میں وسائل کی عدم موجودگی کے باوجود راجہ نجابت حسین اور انکی ٹیم مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر رہی ہے اس سے مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک آزادی کی پر امن سیاسی جدوجہد کو بہت تقویت مل رہی ہے اور وہ توقع کرتی ہیں کہ برطانیہ اور یورپ میں بسنےوالے کشمیری و پاکستانی بلا امتیاز سیاسی وابستگی ان کی تحریک سے تعاون جاری رکھیں گے تا کہ وطن کی آزادی کی منزل قریب آسکے ۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے کنونیئر چوہدری محمد بشیر رٹوی نے غازی ملت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے بزرگ کسی جماعت یا تنظیم کے لیڈر نہیں بلکہ پوری کشمیری قوم کے لیڈر تھے جن کو بلا امتیاز سیاسی وابستگی ساری قوم عزت و احترامکی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ سالار ممتاز محمد چشتی نے غازی ملت اور مجاہد اول دووں رہنمائوں سے ذاتی اور جماعتی حیثیت سے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انکی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی ۔ تقریب میں خاتون رہنما کلثوم اختر ، تحریک تحفظ ناموس رسالت کے رہنمائوں ملک رحمت اعوان ، حاجی محبوب حسین ، چوہدری عبدالقیوم ، سابق پارلیمانی امیدواروں یو کے اویس راجپوت ، ہیری بوٹا اور دیگر رہنمائوں نے بھی سردار محمد ابراہیم خان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر