مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
بھتہ خوروں کی چیخ و پکار بتا رہی ہے کہ کراچی میں بد امنی کے اصل ذمہ دار کون ہیں: چوہدری محمد اشرف
بریڈ فورڈ:معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد ریاست جوں وکشمیر چوہدری محمد اشرف نے بریڈ فورڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں اس وقت بھتہ خوروں کی چیخ و پکار بتا رہی ہے کہ کراچی میں بد امنی کے اصل ذمہ دار کون ہیں،معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ18کروڑ عوام اس وقت مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کا سب سے بڑا بھتہ خور ہے پاکستان کے حساس اداروں نے جس طرح رینجرز کے ساتھ مل کر ٹارگٹ آپریشن کیا اس سے ملک کے حالات میں بہتری آئی ہے،کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے رینجرز کو مضبوط کیا ہے جس کی وجہ سے بھتہ خور ہماری حکومت اور پارٹی کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک پڑھے لکھے اور نوجوان سیاست دان ہیں جوعالمی سیاسی حالات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں پیپلز پارٹی اب بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں میر پور اور مظفر آباد میں میڈیکل کالج قائم کئے ہیں،ریاست کے اندر تعمیر و ترقی میں آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور کی ذاتی دلچسپی سے ممکن ہوئی،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ناچ گانے کا کلچر آزاد کشمیر میں نہیں چلے گا لوگوں نے انہیں مسترد کر دیا ہے ہماری اپنی اخلاقی روایات ہیں جنہیں ہرگز پامال نہیں ہونے دیں گے تقریب سے بریڈ فورڈ ویسٹ سے ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انکا پاکستان کی کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں البتہ وہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شخصیت سے ہمیشہ بحیثیت خاتون متاثر رہی ہیں محترمہ کو دنیا کی پہلی مسلمان خاتون سربراہ مملکت کا خطاب بھی ملا میرے لئے ہمیشہ بے نظیر آئیڈیل خاتون رہی ہیں انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کے لئے بہت جدو جہد کی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان میں جمہوریت کے حق میں ہیں،تقریب سے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد پہلوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تارکین وطن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں میونسپل کارپوریشن میں لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے کرپٹ بیورو کریسی اصل مسائل کی جڑ ہے جسے سدارنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری الطاف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں آج بھی پیپلز پارٹی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں آنے والا دور بھی آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا دور ہو گا،تقریب سے مشیران وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری حق نواز،سردار عبدالرحمان کے علاوہ صدر پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ آصف نسیم راٹھور،آمنہ مرزا،حاجی ریاض حسین’’میزبان جلسہ‘‘ چوہدری رمضان رچیال،سابق لارڈ میئر غضنفر خالق،ڈپٹی لارڈ میئر بریڈ فورڈ عابد جماعتی،چوہدری محمد بشیر رہنما پیپلز پارٹی،نوجوان رہنما پیپلز پارٹی چوہدری نواز ریاض،چوہدری مظفر ظفر،محمد صغیر،محمد لطیف بھٹی،چوہدری وقار احمد،چوہدری محمد آصف ڈی سی اور پیپلز پارٹی کیتھلی برانچ کے سابق صدر چوہدری جاوید نے بھی خطاب کیا اور چوہدری اشرف کی خدمات کو سراہا جو انہوں نے میر پور کے عوام کے حقوق کیلئے سر انجام دیں،تقریب میں پیپلز پارٹی کے بعض سابق عہدیداروں نے مرکزی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ برطانیہ میں مقامی تنظیم کو تحلیل ہوئے10ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے مگر آج تک کوئی الیکشن نہیں ہوا،اگر برطانیہ میں جلد الکیشن نہ ہوئے اور اسکے بجائے سلیکشن کی گئی تو کارکن اسے قبول نہیں کریں گے،بعض رہنمائوں نے کہا کہ وہ اس پر بہت جلد لائحہ عمل طے کریں گے،معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری محمد اشرف نے کارکنوں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے نظریے پر قائم رہیں محترمہ بے نظیر بھٹو نے جس مقصد کیلئے جان قربان کی انہیں اسکی تکمیل کیلئے لڑنا ہے،تقریب کے اختتام پر مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان مرحوم،سردار ابراہیم خان اور راجہ منصف داد کے علاوہ دیگر افراد کے ایثال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی،تقریب کی صدارت میرپور کے معروف سیاسی خاندان کے چشم و چراغ چوہدری ظفر رچیال نے کی جبکہ تقریب کے مین آرگنائزر حاجی ریاض حسین نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔