مقبول خبریں
جامع مسجد اولڈہم میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالہ سے محفل کا انعقاد ،حامد سعید کاظمی و دیگر کی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اسلام عالمگیر مذہب امن و رواداری اور محبّت کی تعلیم دیتا ہے:مقررین بین المذاہب عید ملن
لوٹن ... مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ کے مرکزی رہنما سنی کونسل مساجد لوٹن کے صدر اور جامع اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے بانی و ڈائریکٹر علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جو محبت و اخوت، امن و رواداری کی تعلیمات کا درس دیتا ہے۔ جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ لوٹن کی جانب سے دی جانے والی بین المذاہب عید ملن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس پروقار تقریب میں لوٹن اور گرد و نواح سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے نمائندوں اور زندگی کے ہر شعبے اور طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور طریقہ سے شمولیت کرکے محبت و ہم آہنگی کا ثبوت فراہم کیا۔ اس پروقار تقریب کا آغاز ایوان صدر اور قومی اسمبلی پاکستان کے قاری صاحبزادہ نجم مصطفی نے مسحور کن انداز میں تلاوت قرآن کی خوبصورت آیات اور ان کا انگلش میں ترجمہ پیش کیا۔ پروفیسر راجہ ظفر خان چیئرمین لوٹن کونسل آف فیتھ نے کہا کہ ملٹی کلچرل معاشرے میں رہتے ہوئے اس قسم کی تقریبات کا انعقاد باہمی محبت و اخوت کے فروغ دینے کیلئے موثر کردار اد اکرے گا۔رچرڈ ایٹکنسن او بی ای بشپ آف بیڈفورڈ شائر نے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے اس میں شمولیت ہمارے لئے باعث افتخار ہے اور کریسچن مسلم فورم کی طرف سے بھی تمام مسلمانوں کو مبارک و محبت کا پیغام دیا گیا ہے۔ ممتاز سماجی رہنما راجہ سید زمان خان صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ماہ رمضان صبر، ہمدردی کا ماہ مبارک تھا اور عید کے پر مسرت لمحات اور اس کی رونقوں نے سب کے دلوں سے نفرت کو نکال کر محبت میں بدل دیا ہے۔ لوٹن کے ایم کیلون ہوپکن نے کہا کہ لوٹن کے مسلمانوں نے اس شہر کی معیشت میں ایک اعلیٰ اور مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ سپانسر کولون چیئرمین لوٹن ڈانٹیل ہسپتال نے کہا کہ مجھے اس تقریب میں شامل ہوکر بہت ہی مسرت ہوئی ہے۔ چیف سپرنٹڈنٹ لوٹن پولیس ڈیوڈ بوئل نے کہا کہ اس ٹاؤن میں مسلم کمیونٹی جرائم کے سدباب کیلئے ہمارے دست و بازو ہیں۔ صاحبزادہ قاضی ضیاء المصطفیٰ چشتی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔ لوٹن کونسل آف سنی مساجد کے جنرل سیکرٹری چوہدری ولایت علی، لوٹن بار و کونسل کے پہلے سابق میئر سینئر کونسلر چوہدری محمد اشرف، کونسلر نسیم ایوب چوہدری، سینئر کونسلر اور سابق میئر آف لوٹن راجہ وحید اکبر، کونسلر راجہ محمد اسلم خان، کونسلر خدیجہ ملک، لوٹن کونسل آف فیتھ کے جانی ڈیوڈ، راجہ شہپال خان، ملک محمد صادق، ملک احمد محمود، راجہ فیصل خان، چوہدری کالا خان، ملک محمد بشیر، الحاج بابو اللہ دتا، راجہ منشی خان قادری، راجہ صغیر حسین کیانی، حافظ محمد کامران، خان محبوب خان چشتی، محمود علی خان، حافظ محمد شعیب و دیگر نے بھی اظہار خیالات کیا۔