مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
شہریوں کو برطانیہ جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں بھرپورکوشش کروں گا:خواجہ ساجد پہلوان
برمنگھم:سٹی آف برمنگھم کے ڈپٹی لارڈ میئر کونسلر سید شفیق شاہ کی دعوت پر میرپور کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر خواجہ ساجد پہلوان نے کونسل ہائوس میں دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں میرپور کارپوریشن کی حدود میں شہریوں کو برطانیہ جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں بھرپورکوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ شہر کے26سیکٹرز مل کر کام کریں تو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا مشکل نہیں ہے انہوں نے کارپوریشن میرپور اور برمنگھم کی دوستی کے سابق معاہدے کوفعال کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی اور ڈپٹی لارڈ میئر کو دورہ میرپور کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا،اس موقع پر مشیر حکومت آزاد کشمیر محمد سعید مغل ایم پی ای،معروف دانش ور ساجد یوسف،چوہدری منظور،خواجہ جاوید ایڈووکیٹ و دیگر کمیونٹی کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ اب کی بار جب آپ ہوں گے تویقیناً تبدیلی محسوس کریں گے،تعمیر و ترقی کے حوالے سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید کا مکمل تعاون حاصل ہے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر