مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خدمت کیلئے سیاست میں آیا ، عوام کا خادم بن کر ان کی خدمت کرتا رہوں گا:بیرسٹر عمران حسین
لوٹن:پارلیمنٹری کشمیر کمیٹی کے نو منتخب وائس چیئرمین ممبر برٹش پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین کے اعزاز میں انکی شاندار کامیابی پر لوٹن میں مقیم پوٹھی برادری با لخصوص چوہدری سلطان خان،حاجی محمد ولائیت،چوہدری محمد امین پوٹھی اور محمد صغیر پوٹھی نے شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں ممبر ہائوس آف لارڈز لارڈ قربان حسین،سابق میئر والتھم فارسٹ کونسل ندیم لیاقت سینئر صحافی اعجاز افضل سمیت کونسلرز محمود حسین،کونسلر نسیم ایوب،کونسلر چوہدری ایوب،کونسلر وحید اکبر ،کونسلر راجہ اسلم سمیت کثیر تعداد میں سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت الحاج چوہدری محمد سجاول نے کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عمران حسین نے کہا کے مسئلہ کشمیر اور کشمیر کے اندر ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں پر برطانوی پارلیمنٹ میں کام شروع ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی یا ہندوستانی سیاست میں الجھنا نہیں چاہتے وہ خالصتاً انسانی بنیادی حقوق اور انصاف کی بات کرتے ہیں،برطانوی پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بے گناہ کشمیریوں کے جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے ایسا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کے فلسطین اور کشمیر کے اندر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،خواتین کے ساتھ بد سلوکیوں کے واقعات اور مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری کو ذمہ دارانہ اور عقلمندانہ رویہ اختیار کرنا ہو گا،ہماری نوجوان نسل کو یہاں کی سیاست میں حصہ لیا بریڈ فورڈ میں کونسلر اور ڈپٹی لیڈر آف دی کونسل کی حیثیت سے کمیونٹی کی خدمت کی،میرا تعلق ورکنگ کلاس سے ہے برطانیہ کے شاپنگ سینٹرز میں صفائی تک کی ہے اللہ نے یہ مقام سخت محنت کے بعددیا ہے عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں آیا ہوں اور ہمیشہ عوام کا خادم بن کر ان کی خدمت کرتا رہوں گا۔بحیثیت ممبر برطانوی پارلیمنٹ وہی بات کروں گا جو ملک اور برطانوی عوام کے حق میں بہتر ہو گی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اور بنیادی حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرتا رہوں گا،انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستان کو انسانی حقوق کی پامالیوں کا لا متناہی سلسلہ بند کرنا ہو گا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ قربان حسین نے کہا کے موجودہ پارلیمنٹ میں ہماری نوجوان نسل کی شرکت خوش آئند بات ہے بیرسٹر عمران حسین نوجوان اور پڑھے لکھے چست ممبر برطانوی پارلیمنٹ ہیں جنہوں نے اپنی مستقل مزاجی اور محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے،بحیثیت سینئر وہ ہمیشہ ان کی رہنمائی جاری رکھیں گے،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لارڈ قربان حسین نے کہا کے بھارت اقوام متحدہ میں سکیورٹی کونسل میں مستقل ممبر شپ کیلئے کوششوں میں مصروف ہے مگر اسے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کروانا ہو گا مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنی پالیسی واضع کرنا ہو گی کشمیریوں کو انکا بنیادی حق دیئے بغیر بھارت سکیورٹی کونسل کی مستقل نشست حاصل کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتا جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ایڈیٹر اوصاف اعجاز افضل نے کہا کے عمران حسین جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ بیرسٹر اور نوجوان کشمیری کی برطانوی پارلیمنٹ میں شرکت نئی نسل کیلئے بہترین مثال ہے برطانیہ میں بسنے والے کشمیری نوجوان کیلئے عمران حسین رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ان کا برطانوی سیاست کے اندر مستقل انتہائی بہترین اور برائٹ ہے سب سے بہترین چیز یہ ہے کے عمران حسین صرف اور صرف برطانوی سیاست کر رہے ہیں اور اپنی پوری توانائی برطانیہ کی سیاست میں صرف کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مغرب کے اندر اسلام فوبیا مسلمانوں کے خلاف پراپیگنڈا اور سوچی سمجھی سازش ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین کونسلر راجہ اسلم،حسین شہید سرور،چوہدری عبدالعزیز،سلطان خان،چوہدری محمد سجاول، ندیم لیاقت،چوہدری دلپذیر،راجہ شبیر خان اور دیگر نے عمران حسین کو مبارکباد پیش کی اور ان کی برطانوی پارلیمنٹ میں شمولیت کو کشمیریوں کیلئے خوش آئند قرار دیا۔آخر میں تقریب کے صدر الحاج چوہدری محمد سجاول نے عمران حسین کو مبارک باد دی اور تمام معزز مہمانوں کی پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا،پروگرام میں برطانیہ سمیت پاکستان اور آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ عہدیداران جن میں تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،چوہدری محمد شریف،مسلم کانفرنس لوٹن کے صدر پروفیسر امتیاز احمد چوہدری،ن لیگ کے سید حسین شہید سرور،راجہ اعظم خان پی پی پی،چوہدری آصف پی ٹی آئی سمیت محمد ریاض بیڈ فورڈ،معروف حسین پوٹھی،علی اصغر،محفوظ احمد،اورنگ زیب،حاجی منظور،حاجی ولائیت،چوہدری عبدالعزیز پوٹھی،چوہدری امین پوٹھی،چوہدری عجائب علی اور دیگر پوٹھی برادران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔