مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آج برطانیہ میں تمام شہروں میں ہماری نمائندگی موجود ہے: چوہدری غلام شبیر، چوہدری عبدالواحد
برمنگھم:کشمیری رہنما اور بار ایسوسی ایشن ڈڈیال سابق صدر چوہدری غلام شبیر ایڈووکیٹ اور چوہدری عبدالواحد آف چکسواری کے اعزاز میں چوہدری محمد ضمیر برمنگھم،چوہدری حاجی طارق عزیز نو ٹنگھم،چوہدری حاجی مظفر اقبال شفیلڈ اور ڈاکٹر زبیر اصغر نے دعوت استقبالیہ کا اہتمام کیا جس کی صدارت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برمنگھم کے جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید احمد ایڈووکیٹ نے کی،مہمان خصوصی چوہدری غلام شبیر ایڈووکیٹ اور چوہدری عبدالواحد کاخطاب کے دوران کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری ہمارے لئے ایک عظیم اثاثہ ہیں جو ہمارے دکھ اورتکلیف میں ساتھ دیتے ہیں اور یہ بات قابل تحسین ہے،انہوں نے کہا آج برطانیہ میں آباد کشمیری اپنے بہتر مستقبل کی تلاش میں بہت جدو جہد کر رہے ہیں اور یقینی طور پر اپنی منزل کو ضرور حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ آج برطانیہ میں تمام شہروں میں ہماری نمائندگی موجود ہے چاہے وہ کونسل ہائوس ہوں،ممبر آف پارلیمنٹ یا پھر ہائوس آف لارڈ یہ وہ تمام ادارے ہیں جہاں کشمیری اور پاکستانی نوجوانوں نے اپنے علم فہم و فراست اور مقامی سیاست کو فروغ دیا جہاں پاکستان اور آزاد کشمیر کا نام زندہ ہے انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے جس کیلئے مزید کوششوں کو جاری رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ یہاں کے ادارے مضبوط اور مستحکم ہیں جہاں ہر ایک کو برابری کی سطح پر مواقع دیئے جائیںجو جمہوری نظام کا حصہ ہے جبکہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں جمہوریت ابھی پروان چڑھ رہی ہے لیکن ہمیں نا امید نہیں ہونا چاہئے،انہوں نے کہا آج پاکستان اور آزاد کشمیر میں بہت دور تک تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے اور اگر ہم نے جمہوریت کو اسی طرح مضبوط کرنے کی کوششیں جاری رکھیں تو منزل حاصل کرنا کوئی مشکل نہیں،میزبان چوہدری محمد ضمیر،چوہدری حاجی طارق عزیز،چوہدری حاجی ظفر اقبال اور ڈاکٹر زبیر اصغر نے مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا استقبالیہ سے چوہدری اعظم گجر،چوہدری محمد نجیب،چوہدری مسعود رٹوی،چوہدری حاجی محمد حنیف چکسواری،چوہدری محمد شفیع،ماسٹر اظہر حسین کیانی،چوہدری محمد سرفراز،چوہدری معروف ،چوہدری محمد بشیر،چوہدری محمد مصطفیٰ،چوہدری محمد عارف،چوہدری حاجی نذر حسین،چوہدری حاجی خالق،چوہدری محمد جاوید موڑہ کنیال،چوہدری حاجی قربان حسین شفیلڈ،چوہدری حاجی محمد اکرم جاگل،چوہدری عبدالواحد چڑھوئی،ڈاکٹر عزیز،چوہدری محمد آکاش،قاری عبدالغفور ڈار،چوہدری محمد زبیر بھلوٹ میرپور،چوہدری محمد الفت ڈڈیال،چوہدری محمد گل عارف،سائیں منظور،چوہدری محمد صغیر،شہزاد عزیز اور دیگر بھی شریک تھے۔