مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صحابہ کرام  پر اعتماد اٹھ گیا تو پورا دین مجروح ہوجائے گا: مقررین توحیدوسنت کانفرنس
بریڈفورڈ... ٹی وی چینلز امت میں اتحاد واتفاق کے ذرائع تھے مگران پر صحابہ کرام کو برابھلاکہاجاتاہے، علماء کرام کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں ۔یاد رہے کہ صحابہ کرام  پر اعتماد اٹھ گیا تو پورا دین مجروح ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ چاند کا مسئلہ اخبارات اور ٹی وی کا نہیں ۔ بڑے بڑے مراکز ،مدارس ، ادارے اور جماعتیں مرکزی روٴیت ہلال کمیٹی کے ساتھ منسلک ہیں۔اس سے بہتر کوئی ایسا فارمولااگر لایا گیا جس سے برطانیہ میں زیادہ سے زیادہ مسلمان جڑ سکتے ہوں تو ہم اس پراپنے اتحادیوں کی مشاورت کے ساتھ غور کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مفتی محمّد اسلم نے جمیعت علمائے برطانیہ کے زیر اہتمام منعقدہ توحید و سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہووے کیا یہ کانفرنس بریڈفورڈ جامع مسجد بلال میں جمعیة کے سرپرست علامہ عبدالرشید ربانی کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہاکہ الله کی توحید میں شرک کی اور سنت میں بدعت کی آمیزش قابل قبول نہیں۔ دین اسلام امن وسلامتی ،پیار ومحبت کا دین ہے۔ ملکی کے قوانین کی پاسداری اورملک کی امن وسلامتی ہمارا مذہبی فریضہ ہے ۔امت کے متحد ہونے پر نصرت خداوندی کا وعدہ ہے۔ علامہ خالد محمود صاحب نے کہا کہ ہم الله کی توحید کے اس طرح قائل ہیں کہ اس میں کسی قسم کا شرک کی آمیزش نہ ہواور سنت کو اس طرح کہ جس میں کوئی بدعت کی آمیزش نہ ہو۔ جب امت ایک ہوجائے گی تو نصرت خداوندی بھی آئے گی۔ ہمارا مسلک ہے کہ محدثین اور فقہاء بھی ایک ہیں ۔شریعت اور طریقت بھی ایک ہے ۔ جمعیة علمائے اسلام وزیرستان پاکستان کے مرکزی رہنما سینٹر مولاناصالح شاہ صاحب نے کہاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی جمہوریت کے علمبرداروں نے کی ۔ وزیرستان میں پاکستانی شہریوں پر ظلم ہورہاہے ۔ہم پر ڈرون حملے کئے جارہے ہیں ۔ٹینکوں جہازوں سے بارود برسا کربے گناہ لوگوں کا قتل عام کیاجارہا ہے ۔جمعیة علماء برطانیہ کے جنرل سیکرٹری قاری محمد اسماعیل نے کہا کہ لوگ اسلام کو خون خواری کے ساتھ پیش کر رہے ہیں ، دین اسلام امن وسلامتی ،پیار ومحبت کا دین ہے ۔ طہ قریشی نے کہا کہ مسلمانوں کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے رابطہ العالمی اسلامی یورپ کے ڈائریکٹر احمد محمود نے کہا کہ توحید جنت کی چابی ہے ۔الله کی عبادت اور نبی ﷺ کی اتباع کا نام توحید وسنت ہے اور یہ تمام چیزوں سے افضل ہے ۔ حافظ محمد اکرام نے کانفرنس میں آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جمعیة علماء کا مضبوط اور قابل اعتماد پلیت فارم ہے ۔ جمعیة کی سالانا توحید وسنت کانفرنس میں پورے ملک سے علماء کرام مولانا محمد نعیم ،مولانا عیسی منصوری ،مولانا قاری شمس الرحمن،مفتی فیض الرحمن،مفتی محمود الحسن ، مولانا محمد ادریس ،مولانا یونس ، مولاناقاری عبد الرشید ، مولانا عزیز الحق ، قاری عبید الله ، مولاناقاری ارشد ، حافظ اظہر، حافظ انور، مفتی محمد نذیر ،مولانا اسلم، مولانا عابد، مولانا حفیظ الرحمن، مفتی بلال شاہ، قاری رضوان ، مولانا محمد حسین ، مولانا عبد العزیز، قاری ممتاز، مفتی خالد،، مولانا ابراہیم ، مولانا جمیل ،مولانا عبید الرحمن ،مولانا منور، مولانا محمد سلیم ، ، قاری محمد نیاز، قاری اسرار احمد، ڈاکٹر اشرف، مولانارفیق احمد شاہ، مولانا خورشید ، مولانا عبد الباری ،مولانا خبیب، مولانا سراج، مولانا شاہد اقبال ،مفتی طارق علی شاہ ، قاری حضرت علی ،قاری انعام الحق، حاجی قمر عالم ،مفتی ادریس ہزلنگٹن ،مفتی زکریا،مولانا عبد الحکیم ، مفتی انس، حافظ مبارک، حافظ داوٴد، مولانا خورشید، مولانا عبدالله ، مفتی رفیع الله، مولانا محمد عثمان، مولانا شبیرکے علاوہ ایک کثیر تعداد میں علماء ، حفاظ قراء اور جمعیة کے کارکنان نے شرکت کی۔