مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تعلیم کے میدان میں حکومت پاکستان نے ہائی ٹارگٹس طے کر رکھے ہیں، رانا مشہود خان
لندن وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں شرح خواندگی کے اضافے کے لئے اہداف مقرر کر لئے ہیں جن پر تیزی سے عمل جاری ہے آئندہ سال تک ناصرف گھوسٹ سکولوں کا خاتمہ ہو جائے گا بلکہ معیار تعلیم مزید بہتر ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن کے مغربی حصے ساؤتھ آل میں مسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدر ملک ریاض کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصحافی حضرات نے ان سے سوالات بھی کئے۔استقبالیہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سرکردہ لوگ بھی موجودتھے جن میں صدر یوتھ ونگ یوکے انجم چوہدری ،سیکریٹری میدیا سیل شاکر قریشی،نائب صدورمیاں مسرور سعید،راجہ عارف،شکور خان،بابو اجمل،فاروق علی اور دوسرے بہت سے دوستوں کے علاوہ شیخ سر بلند شامل ہیں, مقامی ممبر برٹش پارلیمنٹ وریندر شرما نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی پر میں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور برطانیہ میں پارٹی کا عھدہ سنبھالنے پر ملک ریاض کو مبارکباد پیش کی ۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود خان نے خوبصورت انداز میں معلومات سے بھرپور سیر حاصل جوابات دیئے اور وزارت تعلیم کے علاوہ پنجاب گورنمنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف کے وژن اور میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان کے مستقبل قریب کے اہم پروجیکٹس کے بارے میں معلومات مہیا کیں،وزیر تعلیم سے سوالات کرنے والوں میں وجاہت علی خان، مبین چوہدری، اظہر جاوید، راجہ فریاد خان،انعام سہگل،عطا الحق،غلام حسین اعوان،راجہ فیض سلطان،فخر اقبال،فاروق شاہ اور دوسرے احباب شامل تھے۔ان کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب نے ترقی کے لئے تمام خاکہ تیار کر لیا ہے پاکستان اللہ نے چاہا تو دو سالوں میں ہی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ہر قسم کے غیر ترقیاتی بجٹ کا خاتمہ کر رہی ہے تاکہ وسائل صحت اور تعلیم سمیت عوام کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر صرف ہو سکیں وزیر تعلیم پنجاب نے خصوصی طور پر ملک ریاض کو پارٹی کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک دی ۔ پروگرام کے آخر میں تقریب کے میزبان ملک ریاض نے زبیر گل صدر پی ایم ایل ن برطانیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وائس پریزیڈنٹ کا عہدہ تفویض کیا،انہوں نے کہا دوست اس بات کے شاہد ہیں کہ میں نے کبھی عہدے کا لالچ نہیں کیا کیونکہ مجھے زبیر گل جیسے بے لوث لیڈر کے ساتھ پر فخر ہے۔ملک ریاض نے کہا زبیر گل نے آج قائد محترم میاں محمّد نواز شریف سی کامیاب ملاقات کی ہے جس کی بعد میری ان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں زبیر گل نے بتایا کہ قائد محترم اوورسیز کمیونٹی کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں اور جلد ہی ان اقدامات کا اعلان بھی کر دیا جائی گا انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کے سلسلے میں وہ دن اب دور نہیں جب وطن عزیز میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا اور غریب بھی عزت کی زندگی جی سکے گا۔