مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برما : مسلمانوں کے قتل عام پرعالمی دنیا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے: محمود ریاض، پروفیسرنذیر شال
سلائو:برما میں مسلمانوں کا قتل عام روکنے کیلئے عالمی دنیا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے برطانیہ سمیت عالمی دنیا فی الفور برما سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے عالمی عدالت میں برما کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ دائر کرانے کیلئے موثر کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سابق وزیر محمود ریاض،کشمیر سنٹر لندن کے رہنما پروفیسر نذیر شال،کونسلر راجہ الیاس،جے پی حاجی غفور،ڈاکٹر دوست محمد اور حافظ اسلم نے ووکنگ سرے کے سابق پارلیمانی امیدوار چوہدری صابر حسین کی طرف سے ان کی رہائش گاہ ووکنگ میں منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی اور ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے،عالمی دنیا کی خاموشی سے بہت سے سوالات خدشات پیدا ہو رہے ہیں جس سے دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی لازوال،بے مثال قربانیوں کی بدولت ملک پاکستان کا مستقبل محفوظ اور روشن ہے،بھارت خطے میں کشیدگی کا باعث بن رہا ہے،بھارت ظلم و جبر کے ساتھ کشمیریوں کی تحریک کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہے بھارت کے غیر جمہوری عمل اور پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات میں مدد و معاونت کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ بھارت کا اصلی چہرہ مزید دنیا کے سامنے بے نقاب ہو سکے بھارت دنیا کی بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے مگر افسوس کے بھارت نے ہمیشہ غیر جمہوری غیر انسانی طرز عمل اپنایا ،تقریب سے میزبان سابق پارلیمانی امیدوار چوہدری صابر حسین نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کو افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی برطانوی سیاست میں اپنے متحرک کردار سے ملک پاکستان کی زیادہ بہتر انداز میں خدمت کر سکتے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ہماری نوجوان نسل برطانوی سیاست میں اپنے مثبت اور موثر کردار کو یقینی بنائے ،تقریب میں ساجد محمود ظہیر عباس،چوہدری اللہ دتہ،راجہ سخاوت،شاہد اعظم،محمد یاسین،اورنگ زیب چوہدری،حاجی افسر،ابو شفقت نے بھی اظہار خیال کیا اور چوہدری صابر حسین کا افطار ڈنر پروگرام میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔