مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
افطار ڈنر میں کمیونٹی کی شرکت باہمی پیار و محبت کے رشتے کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے: محمد راسب
سلائو : رمضان المبارک کے بابرکت دنوں میں ہمیں عبادات کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی پر بھی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے رمضان میں نہ صرف ہمیں قلبی سکون ملتا ہے بلکہ ہمارے بہت سے دنیاوی معاملات میں بھی رمضان المبارک معاون اور مددگار ہوتا ہے افطار ڈنر میں کمیونٹی شرکت کرکے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی پیار و محبت کے رشتے کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے ان خیالات کا اظہار میئر آف سلائو محمد راسب نے کونسلر عقیق ڈار اور لیبر پارٹی کے سرگرم رہنما راجہ رشید کی طرف سے کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روزہ حقیقی معنوں میں انسان کے اندر صبر ، ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرتا ہے سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ مسلمان کمیونٹی حقیقی معنوں میں اپنے افطار ڈنر پروگراموں میں دیگر مذاہب ، رنگ و نسل کے لوگوں کوشامل کرتی ہیں جس سے دین اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرنے میں مدد مل رہی ہے کونسلر عقیق ڈار اور راجہ رشید کی کاوشوں کی بدولت کیونٹی میں اتفاق اتحاد کو فروغ مل رہا ہے افطار ڈنر میں ڈپٹی لیڈر آف سلائو بارو کونسلر کونسلر جیمس اور چیئرمین ویکم پیرس کونسل کونسلر سدار ہرچندر سنگھ کے خصوصی طور پر شرکت کی اور کہا کہ افطار ڈنر میں شرکت کرکے ان کو انتہائی خوشی اور مسرت ہو رہی ہے سلائو ملٹی کلچر سوسائٹی کی اصلی تصویر پیش کر رہا ہے ایک دوسرے کی تقریبات میں شرکت کرکے کمیونٹی کے درمیان اچھے مثبت خوشگوار تعلقات فروغ پاتے ہیں تقریب سے سابق میئر کونسلر چوہدری شفیق ، کونسلر سہیل منور ، کونسلر محمد نذیر ، کونسلر محمد شریف ، کونسلر ظفر عجائب ، کونسلر فذا مطوب ، کونسلر عشرت ، کونسلر فاطمہ منصور ، کونسلر عثمانی ، کونسلر الطاف بٹ ، کونسلر سرفراز کیانی ، سابق کونسلر نذر لودھی ، چوہدری مطلوب ، اظہر قریشی ، اورنگزیب چوہدری ، مشتاق ملک سمیت دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں مسلم کمیونٹی جس اخوت محبت بھائی چارے کی سوچ و فکر کو فروغ دیتی ہے اس سے ہماری زندگیوں پر مثبت اثرات پڑتے ہیں رمضان میں انسان اللہ کی عبادات کے ساتھ ساتھ چیرٹی اور فلاحی کاموں میں بھر پور حصہ لے کر اسلام کی حقیقی روح کے مطابق مثبت کردار ادا کرتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ یہی ہماری سوچ اور جذبہ باقی دنوں میں بھی قائم رہنا چاہئے ۔ میزبان کونسلر عقیق ڈار اور راجہ رشید نے تمام مہمانوں بالخصوص ڈپٹی لیڈر کونسلر جیمس اور چیئرمین پیرس کونسلر کونسلر ہرچندر سنگھ کا افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افطار ڈنر میں کمیونٹی کی شرکت سے ہمیں خوشی ملی ہے ۔