مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم کانفرنس سردار عتیق کی قیادت میں مضبوط ،آزاد ریاست میں جلد حکومت قائم کریگی،چوہدری شوکت
برمنگھم : آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس میر پور کے ضلعی صدر سابق چیئرمین بلدیہ ڈڈیال چوہدری شوکت علی نے کہا کہ مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں مضبوط ہے اور آنے والے دور میں اپنی پوری طاقت اور توانائی کے ساتھ آزاد ریاست میں حکومت قائم کریگی اور تعمیر و ترقی کیلئے جہاں کام چھوڑا تھا پھر شروع کریگی ۔ ریاست کے لوگوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی اپوزیشن کے کردار کو دیکھ لیا ہے عوام کو بھوک افلاس مہنگائی اور کرپشن کے سوا کچھ نہ ملا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ اوصاف سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ضلعی صدر چوہدری شوکت علی ، جو برطانیہ کے دورہ پر گزشتہ روز تشریف لائے انہوں نے کہا کہ آج آزاد ریاست میں موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے اور فرینڈلی اپوزیشن مسلم لیگ ن بھی چار سال نیند سے بیدار نہ ہو سکی اورحکومت جو چاہے کرے کوئی بھی روکنے والا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے اداروں کو تباہی اور کرپشن میں لوٹ کھسوٹ کا تحفہ کشمیری عوام کو ان چار سالوں میں ملا اس کی مثال نہیں ملتی ہے اور کہا کہ اب اگلے سال تک حکومت کیا گل کھلاتی ہے یہ ابھی معلوم نہیں ۔ انہوں نے کہا ریاست کے بیس کیمپ کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں اور تحریک آزادی بری طرح اثر انداز ہوئی لیکن اب وقت آگیا ہے کہ کرپش سیاستدانوں کا احتساب لیا جائے اور قومی خزانے سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے ۔ انہوں نے کہا تھانہ کچہری اور پٹواری کی دھاڑی آگے سے زیادہ مقرر ہوئی ہے اور اس کلچرکو ختم کرنے والے اور بڑے بڑے دھوے کرنے والے وزیر آج حلقوں سے غائب ہیں ۔ انہوں نے کہا کھوکھلے نعروں سے کچھ نہیں ہونے والا تبدیلی اور تعمیر و ترقی ریاست کی جماعت مسلم کانفرنس ہی لانے میں کامیاب ہو گی ۔