مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم کانفرنس لوٹن برانچ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر سے آئے مہمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام
لوٹن:آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس لوٹن برانچ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر سے آئے مہمان گرامی سابق پرنسپل ڈگری کالج کوٹلی پروفیسر سردار محمد نواز خان،ایس جان ہسپتال کوٹلی ایم ڈی ڈاکٹر محمد صادق مسلم کانفرنس کوٹلی کے سینئر رہنما محمد الطاف بٹ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،اجلاس کی صدارت مسلم کانفرنس لوٹن برانچ کے صدر پروفیسر امتیاز چوہدری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر ممتاز بٹ نے ادا کئے،تلاوت قرآن پاک سیکرٹری سوشل میڈیا ماجد حسین بٹ نے کی نعت رسول مقبولؐ ملک محمد آزاد نکیالوی نے پیش کی،مہمان خصوصی پروفیسر سردار محمد نواز خان نے اپنے خطاب میں کہا لوٹن میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے جو نہایت خوش آئند بات ہے انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دیں تاکہ وہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر معاشرے میں بہتر کردار ادا کر سکیں انہیں بتایا گیا کہ لوٹن میں پاکستانی اور کشمیری طالب علموں کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے اس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا،ڈاکٹر محمد صادق نے کہا اس ملک کا تعلیمی نظام بہت اچھا ہے اس سے ہمارے نوجوانوں کو فائدہ اٹھانا چاہئے تاکہ وہ اس ملک کے بہتر شہری بن کر مثبت کردار ادا کریں اس سے کمیونٹی کی عزت میں اضافہ ہو گا،کونسلر ریاض بٹ نے مہمانوں کو لوٹن ٹائون ہال میں آنے کی دعوت دی اور کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں ہم اپنی بساط کے مطابق برطانوی معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کیلئے انکی رہنمائی کر رہے ہیں،انہوں نے کہا نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ان پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے،صدر مجلس پروفیسر امتیاز چوہدری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مسلم کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ اچھی اقدار کو رواج دیا،کونسلر راجہ اسلم خان نے کہا وہ بحیثیت کونسلر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نوجوان نسل کی رہنمائی کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنا مقصد حاصل کرنے کیلئے اپنی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ برطانوی معاشرے کا ایک اہم حصہ بن سکیں،محمد الطاف بٹ نے کہا وہ دیکھ کر بڑی خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ کمیونٹی کے افراد مختلف شعبوں میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں،راجہ محمح یعقوب خان سابق صدر لوٹن برانچ نے صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اعلیٰ پائے کے سیاستدان ہیں اور وہ کشمیریوں کو انکا بنیادی حق حق خود ارادیت دلوانے کیلئے مصروف عمل ہیں،راجہ مسعود شریف چیف آرگنائزر لوٹن برانچ نے کہا کہ مسلم کانفرنس لوٹن برانچ اور دیگر اراکین مسلم کانفرنس صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کو تعاون کا یقین دلاتی ہے،تقریب میں موجود راجہ ماجد مسعود اور جواد لطیف بٹ نے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی اور دونوں رہنمائوں کو ایڈیشنل جنرل لوٹن برانچ اور سیکرٹری مالیات کے عہدوں سے نوازا گیا اس پر محمد آزاد نکیالوی نے اپنے خطاب میں انہیں خوش آمدید کہا اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم کانفرنس کیلئے اثاثہ ثابت ہونگے آزاد نکیالوی حال ہی میں آزاد کشمیر کے دورے سے واپس آئے انہوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس کا مستقبل تابناک ہے،اس موقع پر یوتھ برانچ لوٹن مسلم کانفرنس کے طارق شریف،ماجد محمود مغل،ریاض اعوان،چوہدری امتیاز رولوی،نائب صدر برانچ،حاجی محمد رفیق بٹ نے شرکت کی،آخر میں مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔