مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برمنگھم سنٹرل لائبریری آرکائیوز میں محمود ہاشمی مرحوم کے کام کو شامل کرنا خوش آئند ہے: فہیم کیانی
برمنگھم ... محمود ہاشمی مرحوم کا علمی ادبی تحقیقی کام کشمیری قوم کے لیے باعث افتخار ہے ان کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں۔ نوجوان نسل کو حقائق سے روشناس کرانے کے لیے ان کے ادبی کام کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ برمنگھم سنٹرل لائبریری آرکائیوز میں محمود ہاشمی مرحوم کے کام کو شامل کرنا خوش آئند ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے محمود ہاشمی کی یاد میں منعقدی ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔برمنگھم سنڑل لائبریری میں ساجد یوسف کی طرف سے منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوے صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے کشمیر اُداس ہے اور دیگر اہم تصانیف اور تحقیقات کے منصف ، مورخ ،ادیب شاعر محمود ہاشمی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علم والے لوگ دن بدن کم ہوتے جارہے ہیں ایسے میں ہمیں اور خاص طور پر نسل نو کو کتابوں سے جوڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا معروف صحافی ساجد یوسف ، نذیر حسین شاہ جیسے ادب شناس افراد اور محمود ہاشمی مرحوم جیسی تاریخی شخصیات کی تحریروں سے استفادہ کر کے آئندہ نسلوں کی رہنمائی کی جاسکتی ہے۔ دیگر مقررین نے بھی ساجد یوسف کی علمی ادبی خدمات سے غیر معمولی دلچسپی اور ادبی سرگرمیوں کے انعقاد اور حوصلہ افزائی سے نوجوان نسل کی راہنمائی کو سراہتے ہوئے ایسی تقریبات کے زیادہ سے زیادہ انعقاد اور نوجوان نسل کو کتاب کے ساتھ رشتہ جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نذیر حسین شاہ نے محمود ہاشمی کی یادیں حاضرین سے شئیر کیں، سابق لارڈ مئیر برمنگھم کونسلرسید شفیق حسین شاہ ، کونسلر بشارت داد سمیت دیگر افراد نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔