مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پارلیمنٹری کشمیر کمیٹی کے نو منتخب وائس چیئرمین ممبر برٹش پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین کی فتح پر افطار ڈنر کا اہتمام
لوٹن:پارلیمنٹری کشمیر کمیٹی کے نو منتخب وائس چیئرمین ممبر برٹش پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین کے اعزاز میں انکی شاندار فتح پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر ہائوس آف لارڈز،لارڈ قربان حسین،وائس چیئرمین پارلیمنٹری کشمیر کمیٹی،ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمدخان،ڈپٹی میئر لوٹن سمیرا سلیم کے علاوہ لوٹن کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ لوکل کونسلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس تقریب کی صدارت سینئر صحافی اعجاز فضل نے کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عمران حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اندر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بہت جلد پارلیمنٹ میں بحث ہو گی جس کیلئے وہ کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ برما میں جمہوریت اور تعمیر و ترقی کیلئے سالانہ لاکھوں پائونڈز امداد دی جاتی ہے مگر وہاں پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلمانوں کے قتل عام پر کوئی بات نہیں کی جاتی،عالمی برادری کوفلسطین،کشمیر ،برما اور روہنگیا میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لینا ہو گا،بیرسٹر عمران حسین نے کہا کہ وہ پاکستانی یا بھارتی سیاست میں الجھنا نہیں چاہتے وہ خالصتاً انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں برطانوی پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل عام پر دنیا کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا بیرسٹر عمران حسین نے کہا کہ برطانیہ میں ہماری نوجوان نسل کو یہاں کی سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے انہوں نے کہا کہ میں نے عملی طور پر اس ملک کی سیاست میں نوجوانی میں حصہ لیا بریڈ فورڈ میں کونسلر اور پھر ڈپٹی لیڈر آف دی کونسل کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کی میرا تعلق ورکنگ کلاس سے ہے برطانیہ کے شاپنگ سنٹرز میں صفائی تک کی اللہ نے مجھے یہ مقام سخت محنت کے بعد دیا ہے اور یہ ثبوت ہے اس ملک میں میرٹ کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ،میں آج بھی برطانوی عوام کا نوکر ہوں بحیثیت ممبر پارلیمنٹ وہی بات کروں گا جو ملک اور برطانوی عوام کے مفاد میں ہو گی جبکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ بند کرنا ہو گا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ قربان نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ میں ہماری نوجوان نسل کی اکثریت اس وقت موجود ہے جو خوشی کی بات ہے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہماری نوجوان نسل کی دلچسپی خوش آئند ہے ،انہو ں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ میں سکیورٹی کونسل میں مستقل ممبر شپ کیلئے کوششوں میں مصروف ہے مگر اسے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنا ہوں گی،مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنی پالیسی واضع کرنا ہو گی کشمیری قوم کو انکا بنیادی حق دیئے بغیر بھارت سکیورٹی کونسل کی مستقل نشست حاصل کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے بیرسٹر عمران حسین کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہماری نوجوان نسل کی برطانوی سیاست میں دلچسپی نے ہمارے لئے برطانوی پارلیمنٹ اور ہائوس آف لارڈز کے دروازے کھول دیئے ہیں،تقریب کے صدر سینئر صحافی اعجاز فضل نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ دور میڈیا کا دور ہے مگر عالمی میڈیا پر برما،کشمیر اور فلسطین میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دوہرا معیار رکھتا ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے برطانوی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ بیرسٹر عمران جیسے قابل لوگوں کا برطانوی پارلیمنٹ کا ممبر منتخب ہونا انتہائی خوش آئند ہے ، ڈپٹی میئر لوٹن کونسلر سمیرا سلیم نے کہا کہ جس طرح ہمارے بزرگ ہماری حوصلہ افزائی کر رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب لوٹن سے بھی ممبرپارلیمنٹ ہماری کمیونٹی سے منتخب ہو گا انہوں نے عمران حسین کو تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کی،تقریب سے سابق لارڈ میئر والتھم فاریسٹ کونسل کونسلر ندیم لیاقت،سابق ڈپٹی میئر بوٹن فاضل ضیا اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں پیپلز پارٹی لوٹن کے صدر راجہ اعظم،سیکرٹری جنرل مسعود رانا،مسلم کانفرنس کے صدر پروفیسر امتیاز چوہدری،پروفیسر ممتاز حسین بٹ،صدر مسلم کانفرنس ایلڈر شاٹ چوہدری فاروق،ن لیگ کے مرکزی نائب صدر چوہدری جہانگیر احمد، ن لیگ کے مرکزی رہنما سید حسین سہر وردی ایڈووکیٹ،چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ،تحریک کشمیر لوٹن کے سربراہ چوہدری شریف،بنیات المسلمین کی سربراہ سمیرا فرخ،ملک نعیم و دیگرنے شرکت کی۔