مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان تحریک انصاف ڈریم ٹیم سائوتھ ایسٹ کے زیر اہتمام لینگلے ٹائون ہال میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام
سلائو:پاکستان تحریک انصاف ڈریم ٹیم سائوتھ ایسٹ کے زیر اہتمام لینگلے ٹائون ہال میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں بڑی تعداد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی اور تحریک انصاف کی مضبوطی اور چیئر مین عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے کیا گیا کراچی اور دیگر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر سے مرنے والوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عاصم خان سابق صدر تحریک انصاف برطانیہ نے کراچی میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ پیشگی اطلاعات کے باوجود بھی سندھ کی حکومت نے کیوں خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے؟ جس کی وجہ ہزاروں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور آج وفاق اور صوبائی حکومتیں ہلاکتوں کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے ہوئے معاملات سے چشم پوشی کر رہے ہیں کئی قیمتی زندگیاں نا لائق حکمرانوں کی نالائقیوں کی نظر ہو گئیں اور یہ لوگ محض بیان بازیاں کرتے پھر رہے ہیں جبکہ ہونا تو یوں چاہئے تھا کہ حکومت اسکا پہلے سے سد باب کرتی اور اسقدر زیادہ ہلاکتیں ہونے سے بچائی جا سکتی تھیں ملک مسلسل حادثات و آفات کی زد میں ہے اور حکمرانوں کے اللے تللے ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتے لوگ مر رہے ہیں اور حکمران بیرون ملک دوروں پر ہیں جبکہ عمران خان ایسے موقع پر اپنا انگلینڈ کا دورہ مختصر کر کے فوراً سے پہلے پاکستان پہنچے اور سیدھا کراچی پہنچے تاکہ اپنے ہم وطنوں کی داد رسی کر سکیں اور یہی حقیقی قیادت کی ذمہ داری ہوا کرتی ہے،شعلہ بیان مقرر رومی ملک نے عمران خان کو پاکستان کی سیاست کا محور و مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،سکندر علی امیدوار برائے صدر نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام محب وطن پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ تحریک انصاف کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عمران خان کے خواب نیا پاکستان کی تکمیل میں تحریک انصاف کی مضبوط و مربوط کریں اور دو جولائی کو منعقد ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات میں ڈریم ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ انکی ٹیم قومی جذبوں سے سرشار جو حقیقی معنوں میں تحریک کی خدمت میں مگن ہے یہی وجہ ہے کہ آج سلائو،ریڈنگ،ووکنگ،کرولی،ایلڈر شاٹس،ہائی ویکمب اور اسکے اطراف میں بڑی تعداد میں ممبر بن چکی ہے جسکا سہرا عاصم خان کے سر جاتا ہے جنہوں نے ہمیشہ ہماری رہنمائی کی اور ممبر سازی کو تین سو فیصد تک بڑھانے میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کام بھی کیا،حامد رانا امید وار برائے نائب نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ممبر سازی مہم میں بھرپور حصہ لیا،سائوتھ ایسٹ ریجن کی ممبر شپ کو دو سو تیس سے بڑھا کر آٹھ سو پچانوے تک پہنچایا،جابر فاروق امید وار برائے جنرل سیکرٹری جنہوں نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض با احسن خوبی نبھائے نے تمام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا تحریک کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا،افتخار احمد امیدوار برائے انفارمیشن سیکرٹری حاضرین سے کہا کہ اگر آپ لوگوں نے ہمیں موقع دیا تو ہم اپنی بھرپور توانائیوں کیساتھ تحریک کو کامیاب کروانے میں دن رات ایک کر دیں گے،تقریب سے علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی خطاب کیا، نعیم الفت،عدیل لودھی،عمران درانی،تقویم صدیقی،ملک محمد،قیصر بریکنل،شاہد ستار،کونسلر گل نواز،سابق میر رشید بٹ،سابق میئر چوہدری اعجاز نے بھی تقریب سے خطاب کیا،ممتاز سماجی شخصیت رومی ملک جنہوں نے اس تقریب کے انتظامات کئے اور اسے کامیاب بنانے میں بھرپور حصہ لیا،منتظمین میں ازلان عالم،وحید خان،مبین ملک،عرفان راجہ،طارق علی،عرفان یونس،سارم چوہدری،فرزانہ مختار،وسیم جنجوعہ،نعمان سلائو،عرفان سلائو،ہارون خان سلائو،زاہد آفریدی،کیمیونی ٹیکس سلائو و دیگر شامل تھے۔