مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں پاکستانی خواتین معاشرے اور قوم کیلئے ہر فورم پر کام کرتی نظر آ رہی ہیں:فوزیہ قصوری
برمنگھم:پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما فوزیہ قصوری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ وطن کے ساتھ محبت اور حب الوطنی کا اندھا ثبوت پیش کیا،پاکستانی خواتین آج ہر شعبہ زندگی میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہیں اور پاکستان میں بھی حالات کا سامنا کر رہی ہیں جہاں ایک عورت کیلئے بہت سی مشکلات اور چیلنج موجود ہیں،پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے تمام پاکستانیوں کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں بنات المسلمین کی جانب سے افطار پارٹی میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا جس کی صدارت بنات المسلمین کی چیئر پرسن سمیرا فرخ نے کی،فوزیہ قصوری نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ برطانیہ میں پاکستانی خواتین معاشرے اور قوم کیلئے ہر فورم پر کام کرتی نظر آ رہی ہیںجو ایک خوش آئند بات ہے، اس موقع پر انہوں نے بنات المسلمین کی تنظیم کو مبارک باد پیش کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا،چیئر پرسن بنات المسلمین سمیرا فرخ نے کہا بنات المسلمین کا پلیٹ فارم تمام خواتین کیلئے ہے جہاں وہ برطانیہ کی سوسائٹی میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہیں اور نہ صرف برطانیہ بلکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی بھرپور آواز اور کردار سے ایک مثبت رول ادا کریں،سمیرا فرخ نے کہا آج خواتین کیلئے بڑے بڑے مواقع موجود ہیں اور ان کو حاصل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،سمیرا فرخ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،تقریب افطار پارٹی سے تحریک انصاف کے رہنما صاحبزادہ جہانگیر ترین،پاکستانی قونصل جنرل برمنگھم سید احمد معروف چیئرمین تحریک حق خود ارادیت راجہ نجابت خان،انیلا اسد،کونسلر چوہدری محمد اخلاق اور دیگر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،بنات المسلمین کا یہ افطار پارٹی بہت خوبصورت طریقہ سے آرگنائز کیا گیا اور مختلف تنظیموں کے لوگوں نے شرکت کی۔