مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جماعت اسلامی اور یوکے اسلامک مشن کے رہنماؤں کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی
برمنگھم ... بھارتی انتہا پسند حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز سرگرمیوں میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ مقبوضہ وادی کے عوام حق خود ارادیت کے حصول کے لیے غیر متزلزل جد و جہد کی حمایت میں عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے۔مرکزی سیکریٹریٹ تحریک کشمیر برطانیہ کشمیر ہاؤس برمنگھم کے دورے پر آئے جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب ترجمان برائے برطانیہ سید شوکت حسین سے اہم ملاقات میں صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سیلاب متاثرین کی حالت زار اور ان کی بحالی اور مزید سیلاب کے خطرات سے نمٹنے میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت متنازعہ بستیوں کے قیام، طلباء کی گرفتاریوں ، ماورائے آئین زیر حراست ہلاکتوں،سید علی شاہ گیلانی کو سفری دستاویزات کی عدم دستیابی، بیس کیمپ کی سیاسی قیادت سمیت پاکستان دفتر خارجہ کی بھارتی جارحیت کے خلاف حکمت عملی میں عدم تسلسل پاکستان عوام کے کشمیریوں کے لیے بے لوث جذبات، تحریک کشمیر برطانیہ کی طرف سے حالیہ برطانوی انتخابات کے دوران چلائی جانے والے کشمیر ڈکلیریش دستخطی مہم سمیت عالمی سطح پر کشمیر ایشو کو اُجاگر کرنے کے لیے اُٹھائے جانے والے اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ترجمان جماعت اسلامی پاکستان سید شوکت حسین نے تحریک کشمیر برطانیہ کی کو ششوں کو سراہتے ہوے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ دونوں رہنماوں نے بھارتی خفیہ اداروں کی طرف سے پاکستان کے اندر ونی معاملات میں مداخلت کی خبروں پر تفتیش کا اظہار کرتے ہوے حکومت پاکستان کو معاملے کی حساس نوعیت کے پیش نظر اہم اقدامات اُٹھانے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی محاذ کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا۔