مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
قومی ایئرلائن کے حکام بھی لیڈز کے تارکین وطن کا خیال نادرہ سرجری کی طرح کریں:کرنل(ر)فایوم
لیڈز ... پاکستان ہائی کمیشن اور قو نصلیٹ جنر ل بریڈ فورڈ کا شکر یہ جو کمیونٹی کی دن رات خدمت میں مصروف عمل ہیں نادرہ کی ٹیم کے دورہ ڈیوزبری جامع مسجد گلزار مدینہ سے بیشمار لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے اور کمیونٹی کے مسائل حل ہو ئے ہیں نادرہ اسی طر ح ڈیوزبری میں سر جر یوں کا سلسلہ جاری رکھے جس سے کمیونٹی کے دیرینہ اور حل طلب مسائل حل ہو سکیں ۔ اور اسی طرح پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن بھی لوگوں کو سہولت دے اور چھٹیوں کے دنوں میں ٹکٹوں کے ریٹ کم کیے جائیں جس سے زیادہ سے زیادہ تارکین وطن اپنے ملک جا سکیں ان خیالات کا اظہار ممتاز کمیونٹی رہنما اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کر نل ریٹائرڈ فایوم خان اور ممتاز سماجی وسیاسی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد فاضل نے میڈیا نمائیندگان سے نادرہ کے دورہ ڈیوزبر ی کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان ہائی کمیشن اور نادرہ کے ذمہ داران سمیت پاکستان قونصلیٹ بر یڈ فورڈ کا شکر یہ ادا کر تے ہیں جن کی کوششوں سے ڈیوزبری میں نادرہ سر جر ی کا اہتمام کیا گیا تھا نادرہ سر جر ی سے ڈیوزبری اور گر دونواح میں آباد کمیونٹی کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا ہے اور بیشمار ایسے ضعیف اور بیمار بوڑے اور عوارتوں کو فائدہ پہنچا ہے جن کو دور جانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔انہوں نے کہاکمیونٹی کے بیشمار لوگوں کے بر ٹش پاسپورٹ پر ویزا سمیت نئے اورپرانے شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کمیشن کا یہ اچھا اقدام ہے کہ کمیونٹی کے بنیادی مسائل کے حل کی طر ف توجہ دی ہے اور مسائل کو کیمیونٹی کی دہلیز پر حل کر وایا ہے اور یہ کام اب ڈیوزبری سمیت دیگر شہروں میں تسلسل سے جاری رہنا چاہئے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ کمیونتی کو ایسے قومی سوچ رکھنے والوں پر فخر ہے اور کمیونٹی اعلی احکام سے اپیل کرتے ہیں کہ نادرہ کی بہتر ی سمیت پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کے ٹکٹوں میں کمی کی جائے ور بالخصوص جب سکول اور کالجوں میں چھٹیاں ہو تی ہیں اس وقت پی آ ئی اے اپنے ریٹ دوگنے کر دیتے ہیں جو کہ زیادتی ہے ارو بیشمار لوگ بالخصوص نوجوان اپپنے ملک جانے سے رہ جاتے ہیں ارو یورپ امر یکہ جانے کو تر جیع دیتے ہیں جس سے اپنے ملک سے رشتہ مضبوط ہونے کے بجائے کمزور ہو رہا ہے حکومت فوری طور پر سہولت فراہم کر ے انہوں نے کہا کہ نادر ہ ایک ماہ کے بعد دوبارہ جامع مسجد مدینہ میں سر جر ی کا انعقاد کر ے تاکہ مزید لوگ اس وقت نادرہ کی سروس سے استفادہ حاصل کر یں جبکہ اس موقع پر ڈیوزبریہ کی بیشمار سیاسی و سماجی شخصیات نے نادرہ سر جر ی پرنادری احکام کو مبارکباد دی ۔