مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
قومی مفاد پر کوئی سیاست نہیں کریں گے، وزیر اعظم کاقومی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں عزم
لندن... وزیراعظم پاکستان میاں محمّد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت خلوص نیت، محنت، قربانیوں اور سچی کمٹ منٹ کی ضرورت ہے اس کڑے اور مشکل وقت میں قوم کو صرف اسی شخص کی ضرورت ہے جسے صلے کی تمنا نہ ہو بلکہ خدمت کا جذبہ ہی اسکا مطمع نظر ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ سے ملاقات کے لئے گئے لارڈ نذیر احمد اور زبیر گل سے بات چیت میں کیا.. اسلام آباد روانگی سے قبل لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر لارڈ نذیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف سے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ایک با اختیار سیل بنانے کی درخواست کریں گے تا کہ اوورسیز کمیٹی پاکستان اور کشمیری تارکین وطن کے مسائل کےحل کے لئے اپنا کردار ادا کرسکے۔ جبکہ مسلم لیگ ن یوکے کے صدر زبیر گل کا کہنا تھا کہ انہیں اگر وزیراعظم نے کوئی ذمہ داری سونپی تو یہ ان کی خوش قسمت ہوگی .. ملاقات میں لارڈ نذیر احمد نے میاں محمّد نواز شریف کو تیسری بار ملک کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد بھی پیش کی وزیر اعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ جلد ہی وہ اندروں اوربیرون ملک اچھے اور قبل افراد کی تعیناتیاں کریں گے ...ازاں بعد وزیر اعظم کراچی روانہ ہو گئے گورنر ہاؤس کراچی میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہر قائد میں امن کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے کیونکہ بدامنی ختم نہ ہوئی تو بے روزگاری بھی ختم نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی کراچی میں رینجرز اور کوئی فوج کے ذریعے آپریشن کا مطالبہ کر رہا ہے۔ بدامنی ختم کرنے کیلئے حکومت کو پوری طاقت استعمال کرنا پڑے گی۔ سندھ حکومت کی مدد بھی کرینگے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے میں ہی سب کا فائدہ ہے۔ اس معاملے پر سیاست نہیں ہوگی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردی جیسے گھمبیر مسائل کا سامنا ہے۔ جمہوریت ہی پاکستان کو اصل منزل کی طرف لے جائے گی۔ وزیراعظم کی سربراہی میں کراچی سے متعلق کل جماعتی اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء تاج حیدر کا کہنا تھا کہ پولیس افسروں کے تقرر اور تبادلوں کا اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہونا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے ایم کیو ایم حقیقی کو بھی مذاکرات میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کراچی میں کالعدم تنظیمیں متحرک ہیں۔ لینڈ، اسلحہ مافیا اور اغوا برائے تاوان حقیقت ہیں۔ اے این پی کے شاہی سید نے کہا کہ کراچی کے معاملے میں بہت سے ادارے ملوث ہیں۔ یہ زمینوں پر قبضے اور پیسوں کی لڑائی ہے۔ فنکشنل لیگ کے رہنما امتیاز شیخ کا کہنا تھا کراچی میں عملی طور پر آپریشن کیا جائے۔ صرف تشہیر نہ کی جائے۔ انہوں نے رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں کو فری ہینڈ دینے کا مطالبہ کیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے شکوہ کیا کہ پچھلے پانچ سال میں جماعت اسلامی کو مذاکرات کے عمل سے باہر رکھا گیا۔ سنی تحریک کے رہنماء ثروت اعجاز قادری نے شکایت کی کہ ان کے کارکنوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ وہ اپنی مرتب کردہ دہشت گردوں کی فہرست حکومت کو دینے کے لیے تیار ہیں۔