مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
روہنگیا سالیڈیرٹی کمیشن کے زیر اہتمام برمنگھم ٹائون ہال میں روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم و تشدد کیخلاف مظاہرہ
برمنگھم:روہنگیا سالیڈیرٹی کمیشن کے زیر اہتمام پر امن مظاہرہ جو برمنگھم ٹائون ہال کے وسیع احاطہ میں منعقد ہوا،ہزاروں افراد نے پلے کارڈز اٹھائے اپنی اپنی تنظیموں،آرگنائزیشنز کی جانب سے خواتین،بچوں،بوڑھوں اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،کوآرڈینیٹر راجہ امجد خان،راجہ فہیم کیانی،سمیرا فرخ،کونسلر اخلاق،راجہ عاشق،وزیر اعظم آزاد کشمیر کی اوورسیز کوآرڈینیٹر انجم جرال،حاجی بشیر آرائیں،کبڈی ایسوسی ایشن کے چیئرمین پہلوان چوہدری راسب،برمنگھم کرکٹ لیگ کے ظفر اسلام،چوہدری منظور،وسیم ظفر،عظمیٰ خان، مریم خان، راجہ جاوید اقبال،حاجی اکرم،چوہدری تنویر ابدالی آرگنائزیشن،فیصل محمود مرزا،ناظم گجر،شہزاد کاظمی،ساجد یوسف،کونسلر ظفر اقبال،چوہدری اظہر محمود،کونسلر حبیب الرحمن،ملک فتح علی خان،اسرار،نمبر دار،صعیب،وحید سرکھوی،بلال نوشاہی،قاسم صدیق،کونسلر محمد فاصل،سابق کونسلر محمد سعید،چوہدری اعظم،راجہ عباس،راجہ ارشد خان،راجہ فیصل،چوہدری عارف کیروی،شاہ نواز کیانی،چوہدری عبدالرحمان،چوہدری اللہ دتہ نمبر دار،چوہدری آزاد،راجہ حفیظ منوڑا،چوہدری تاج ،چوہدری شکیل،چوہدری امین،راجہ خالد کیانی،راجہ زبیر،راجہ ایوب،راجہ طاہر،چوہدری حنیف اور دیگر کثیر تعداد میں کمیونٹی رہنمائوں اور عوام کی شرکت،خواتین ،بچوں،بوڑھوں نوجوانوں کے علاوہ دیگر مذاہب اور مختلف تنظیموں کے رہنمائوں،کونسلروں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی،مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے اور سلوگن درج تھے،سٹاپ کلنگ برما مسلم،فری برما وی وانٹ جسٹس،یہ مذہب کے بارے نہیں بلکہ انسانیت کے بارے میں ہے،ڈیوڈ کیمرون برما پر پابندی لگائو،برما کے ساتھ تجارتی بائیکاٹ کرو،سٹاپ دس ہولو کاسٹ ان برما،اقوام متحدہ آنکھیں کھولو،OICاور اسلامک ممالک اپنی ذمہ داری کا احساس کرو جیسے پیغامات درج تھے،رمضان المبارک کے ماہ اور شدید دھوپ میں بڑی تعداد نے برما روہنگیا کے مسلمانوں کے خلاف ظلم و تشدد،وحشیانہ تشدد ،وحشیانہ قتل عام کی پر زور مذمت کی،روہنگیا سالیڈیرٹی کمپین کے آرگنائزر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون پارلیمنٹ میں اس ایشو پر بحث کروائیں اور پارلیمنٹ کے ذریعے برما ریاستی دہشت گردی کو بند کروائیں،راجہ امجد خان نے کہا کہ آج اس ظلم کو نہ روکا گیا تو آنیوالے کل میں اسکا دائرہ کار مزید بڑھ جائے گا،ڈپٹی لارڈ میئر سید شفیق شاہ نے کہا کہ انٹر نیشنل کمیونٹی ہائی الرٹ ہو کر وحشیانہ تشدد کو رکوانے میں کردار ادا کرے،مسلم ایکشن فورم کے کنوینئر سید ظفر اللہ شاہ نے کہا کہ ہم جس طرح داعش اور طالبان جو لوگوں کے گلے کاٹنے والوں کی مذمت کرتے تھے اس طرح برما روہنگیا مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ قتل گری کی مذمت کرتے ہیں،علامہ نصیر اللہ نقشبندی نے کہا کہ عالمی برادری برما کی ریاست کو انٹر نیشنل دہشت گرد قرار دے،کونسلر محمد اخلاق نے برمی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،سمیرا فرخ نے کہا کہ آج برمنگھم کے بچے،بوڑھے،خواتین،جوان سب برمی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،کونسلر وسیم ظفر نے اور کونسلر عنصر علی خان نے کہا کہ ہم سٹی کونسل کے اندر اس اہم ایشو پر قرارداد لیکر آئیں گے،مولانا بوستان قادری نے کہا کہOICعرب لیگ اور مسلم ممالک کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کردار ادا کرنا ہو گا،صاحبزادہ محمد رفیق چشتی نے کہا کہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون برطانیہ کی اقدار کو سامنے رکھتے ہوئے مظالم بند کروائیں،راجہ عاشق نے ظلم بربریت اور تشدد کی مذمت کی،مظاہرے میںبنتات المسلمین خواتین کی تنظیم اور منہاج القرآن خواتین کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین و بچوں نے شرکت کی۔