مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پیارے پاکستان کے بعدبرمنگھم میرا دوسرا گھر ہے : لائبریری افتتاح پر ملالہ یوسفزئی کا اظہار خیال
برمنگھم... دختر پاکستان ملالہ یوسف زئی نے برطانوی شہر برمنگھم میں یورپ کی سب سے بڑی پبلک لائبریری کا باضابط افتتاح کر دیا ہے۔ اس لائبریری پر اٹھارہ کروڑ نوے لاکھ برطانوی پاؤنڈ لاگت آئی ہے اور اس میں عوام کے لیے دو سو کمپیوٹرز، تھیٹر، ایک نمائشی گیلری اور موسیقی کے لیے وقف کمرے شامل ہیں۔ کتب خانے میں دس لاکھ کتابیں موجود ہیں۔ لائبریری کے افتتاح کے موقع پر ملالہ یوسفزئی نے برازیل کے عالمی شہرت یافتہ مصنف پاؤلو کوئلو کے مشہور ناول الکیمسٹ کی اپنی کاپی لائبریری میں رکھی۔ اس کے علاوہ ملالہ یوسفزئی کو لائبریری کے آرکائیو تک رسائی کی رکنیت بھی دی گئی۔ ملالہ نے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا’میں بہت فخر محسوس کرتی ہوں کہ اس لائبریری کو ایک خاتون نے ڈیزائن کیا اور ایک شہر میں جو پیارے پاکستان کے بعد میرا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شہر انگلینڈ کا دھڑکتا ہوا دل ہے، برمنگھم میرے لیے بہت خاص ہے کیونکہ میں نے گولی لگنے کے کئی دنوں بعد خود کو یہاں زندہ پایا۔ اس شہر کے عظیم لوگوں نے میری ہمت افزائی کی اور اس تقریب سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ شہر مجھ سے محبت کرتا ہے اور میں بھی اسے پیار کرتی ہوں ..