مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کمیونٹی اپنے حقوق کے حصول کے ساتھ ساتھ فرائض کی ادائیگی کو بھی یقینی بنائے:صوفی محمد راسب
سلائو:سلائو کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے کمیونٹی کے تمام طبقات کو مل کر مثبت کردار ادا کرنا ہو گا،کمیونٹی اپنے حقوق کے حصول کے ساتھ ساتھ فرائض کی ادائیگی کو بھی یقینی بنائے،معاشرے سوسائٹی کے مسائل ہمیشہ مثبت اجتماعی سوچ اور کوششوں سے حل ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار میئر آف سلائو صوفی محمد راسب نے سلائو بارو کونسل کی طرف سے کمیونٹی کے اعزاز میں سالانہ ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میئر آف سلائو صوفی محمد راسب نے مزید کہا کہ میری اولین ترجیح اور کوشش ہو گی کہ میں کمیونٹی کے ساتھ اچھے مثبت دوستانہ تعلقات کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوط اور مستحکم بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کروں ،کونسل کے ایوان کی حمایت اور سپورٹ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سول سوسائٹی سماجی سوشل تنظیموں کے ساتھ مل کر سلائو کے اجتماعی مفادات کیلئے مل کر کام کروں گا،میرے چیمبر کے دروازے کیمونٹی کیلئے ہر وقت کھلے ہیں میئر کے سالانہ ڈنر پروگرام میں کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کر کے ثابت کیا ہے کہ اہلیان سلائو میں مکمل اتحاد و اتفاق کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ پائی جاتی ہے سلائو کا ویسٹ سٹیزن ہونے کا اعزاز میرے لئے باعث خوشی اور عزت ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا خصوصی شکر گزار ہوں لوگوں کی صحبت اور پیار دیکھ کر میرے حوصلے بلند ہوتے ہیں تقریب سے ڈپٹی میئر اروند والی وال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ میئر کے ساتھ مل کر کمیونٹی کی توقعات کے مطابق کام کریں گے اور ٹیم ورک کو فروغ دیتے ہوئے اپنے مثبت کردار کو یقینی بنائیں گے،تقریب سے میئر کے تجویز اور تائید کندہ کونسلر عشرت شاہ جبکہ ڈپٹی میئر کے تجویز اور تائید کندہ کونسلر راجہ زراعت اور کونسلر سہیل منور نے بھی میئر اور ڈپٹی میئر کے تعارف اور ان کی شخصیات کے بارے میں تعریفی کلمات کا اظہار کیا،تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض چیف ایگزیٹو سلائو بار و کونسل روتھ بیگلی نے سر انجام دیئے جبکہ تقریب میں لیڈر آف دی کونسل ڈپٹی لیڈر،پولیس ایریا کمانڈر،سابق میئر چوہدری شفیق راشد جاوید بٹ،کونسلرز سہیل منور،کونسلر محمد نذیر،کونسلر محمد شریف،کونسلر عقیق ڈار،کونسلر ظفر عجائب،کونسلر عشرت،کونسلر راجہ محمد زراعت،کونسلر عثمانی،کونسلر مطلوب،کونسلر صوبیہ حسین،کونسلر فاطمہ،کونسلر الطاف بٹ،کونسلر سرفراز کیانی،کونسلر آزاد جرال،سابق وزیر آزاد کشمیر محمود ریاض،سابق کونسلر نذر لودھی،اظہر قریشی،صفدر علی،مدثر ایڈووکیٹ،سیف الحق بابر،عارف بجاڑوی اور دیگر نے شرکت کی۔