مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کمیونٹی ہمارا اثاثہ ، ہماری نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے:پاکستان ہائی کمشنر
سلائو : اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پاکستان ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی اپنے سفارتخانے کے ساتھ میل جول رکھ کر مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتے تو اس سے بہتر کام ہو سکتے ہیں ۔ اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل کی بنیاد اس سلسلے میں ایک کڑی ہے ۔ سید ابن عباس نے کہا کہ کمیونٹی ہمارا اثاثہ ہے اور بالخصوص ہماری نئی نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے والدین اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہماری ثقافت و کلچر کو زندہ رکھنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ سید ابن عباس نے کہا کہ پاکستانیت اپنی جگہ تاہم جس ملک میں ہم رہتے ہیں ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ ہم برطانیہ کے ایک معزز شہری ہیں اس سے نا صرف ہماری بطور پاکستانی معیار بہتر ہو گا بلکہ ہم بطور مسلمان کبھی اچھے بمجھے جائیں گے ۔ سید ابن عباس نے کہا کہ کمیونٹی برادری ازم اور علاقائی تعصب کو چھوڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کرے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جب بھی برطانیہ آتے ہیں وہ یہی ہدایت کرتے ہیں کہ کمیونٹی کے جو مسائل ہیں وہ فوری حل ہوے چائیں اور بہتر سے بہتر کمیونٹی کو سروس مہیا کی جائے ۔ بعد ازاں سید ابن عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتاس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور لگتا ہے بھارت کو پاکستان فوبیہ ہو چکا ہے بھارت کے جھوٹے واویلا کرنے سے پاکستان کو کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔ اس موقع پر چیئرمین اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسلر محمد نعیم عباسی نقشبندی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل کا قیام خالصتاً کمیونٹی کیلئے عمل میں لایا گیا ہے ، یہ تنظیم بلا تفریق اپنی کمییونٹی کے مسائل جو لندن ہائی کمیشن اور پاکستان کے متعلق ہیں انہیں حل کرے گی ۔ محمد نعیم عباس ینے اس موقع پر اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل کے اغراض و مقاصد سے شرکا کو آگاہ کیا ۔ محمد نعیم عباسی نے اس موقع پر اپنی تنظیم کے دیگر عہدیداران کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم پر کسی برداری یا سیاسی جماعت کی کوئی چھاپ نہیں لگے گی یہ کمیونٹی کیلئے کام کرنے کیلئے بنی ہے ۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض کشمیری نژاد ثمینہ خان نے انجام دیئے جبکہ دانیال عباس ینے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا ۔ تقریب سے چیف کوآرڈی نیٹر اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل حاجی عابد حسین ، مسلم لیگ نواز برطانیہ وکلاء ونگ کے صدر عنصر محمود ایڈووکیٹ ، پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سابق صدر و چیئرمین ایڈہاک کمیٹی حسن بخاری ، میاں محمد سلیم ، پی وائی او برطانیہ کے سابق جنرل سیکرٹری ممبر ایڈہاک کمیٹی محمد ریاض کوہمروی ، حافظ ساجد حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل کے قیام سے اوورسیز کمیونٹی کے مسائل حل ہونگے ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ جبکہ مختلف شہروں سے میئرز جن میں میئر راسب سلائو ، میئر آف ہائی ویکمب کونسلر محمد حنیف ، میئر آف ایلزبری کونسلر محمد طفیل ، میئر آف بیڈ فورڈ کونسلر مسعود ، میئر آف چیشم کونسلر پیٹر ہیڈسن ، ڈپٹی میئر لوٹن کونسلر سمیرا سلیم ، ڈپٹی میئر ہائی ویکمب کونسلر عبداللہ ہاشمی ، چیئرمین چیشم اینڈ ایمرشم کونسلر میمی ہاکر ، سابق میئر چیشم راجہ فیاض ، سابق میئر ہائی ویکمب محمد خلیل ، سابق میئرز چوہدری اللہ دتہ ، چوہدری خلیل ، سابق میئر میڈن ہیڈ اصغر مجید چوہدری و دیگر نے شرکت کی ۔