مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم اوورسیزکمیٹی کمیونٹی کےمسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی،زبیر گل
لندن... لارڈ نذیر احمد نے لندن ہیتھرو ائیر پورٹ پر زبیر گل صدر پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے ساتھ اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خالصتاَ میاں نواز شریف کو پاکستان میں حکومت بنانے پر مبارک باد دینے اور اورسیز پاکستانیوں کے مسائل وفاق کی سطح پر اک با اختیار اسپیشل سیل بنانے کی سفارش کیلئے جا رہا ہوں،ایک ایسا آفس جس کو تمام سول اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد اور تعاون حاصل ہو۔اس موقع پر زبیر گل نے کہا کہ میں اپنی قیادت اور قائد میاں نواز شریف کا ادنیٰ سپاہی ہوں یہ میری خوش قسمتی ہو گی کہ اگر میرا قائد مجھے کچھ فرائض کی انجام دہی کیلئے احکامات جاری کریں میں ہمیشہ کی طرح قیادت کی جانب سے دیئے گئے اختیارات کو اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح اور مدد کیلئے استعمال کروں گا،اوورسیز پاکستانیوں کو آج پاکستان کے مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ ہمارے ملک کو ہماری ضرورت ہے۔یقیناَمیاں نواز شریف پاکستانیوں کی مدد کرتے ہیں اور میں انشااللہ اپنی حکومت سے اپنے ساتھیوں اور مسلم لیگی کارکنوں کیلئے اچھی خبر لے کر آئوں گا،زبیر گل نے بتایا کہ یہ کمیٹی یا سیل جو کہ وفاق کے قانون کے مطابق ہو گا اس میں پاکستان کے تمام صوبوں کشمیر کے علاوہ تمام ایمبیسز میں ہم کو اختیار رہے گا کہ ہم اپنی کارکردگی کے سلسلے میں ان سے مدد اور تعاون حاصل کریں۔زبیر گل نے کہا کہ میں دعا گو ہو ں کہ اللہ تعالیٰ اپنی بہترین مجھے عطا کرے،اس موقع پر ڈاکٹر انجم نے بتایا کہ ان کا نام گلگت بلتستان کے گورنر کیلئے شارٹ لسٹ ہو چکا ہے اب وزیر اعظم کے حکم پر پاکستان جا رہا ہوں ،برطانیہ کی زندگی،ڈاکٹر کی جاب سب چھوڑ کر جائوں گا لیکن جو میرا قائد حکم کرے گا وہی میں مان لوں گا، اس موقع پر ائیر پورٹ پر مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔