مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوور سیز کشمیری جنرل راحیل شریف کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں: محمود ریاض
سلائو:پاک افواج کے سالار جنرل راحیل شریف نے مسئلہ کشمیر پر جرات مندانہ موقف دے کر دونوں اطراف کے کشمیریوں سمیت بیرونی دنیا میں مقیم کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں اوور سیز کشمیری چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سابق وزیر برقیات محمود ریاض نے بانبری میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینٹر چوہدری ذوالفقار بجاڑوی کی رہائش گاہ پر ان کی طرف سے دعوت عشائیہ کے موقع پر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میزبان کوآرڈینیٹر چوہدری ذوالفقار بجاڑوی،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے سابق چیئرمین چوہدری سیف الحق بابر ایڈووکیٹ،اورنگ زیب چوہدری،نوید انور،جبار احمد،چوہدری بشارت،محمد قمر،حاجی بوستان سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سابق وزیر برقیات محمود ریاض نے مزید کہا اوررسیز میں بسنے والے کشمیری تحریک آزادی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اپنی تمام ذاتی سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متفقہ اور مشترکہ پلیٹ فارم کے ذریعے مثبت کردار ادا کریں جنرل راحیل شریف کے جرات مندانہ موقف کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے حوصلے اور امیدیں بلند ہوئی ہیں،برطانیہ کے حالیہ پارلیمانی الیکشن میں کامیاب ہونے والے پاکستانی کشمیری نژاد ممبران پارلیمنٹ کی کامیابی ہمارے لئے انتہائی حوصلہ افزا بات ہے اس موقع پر میزبان وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر چوہدری ذوالفقار بجاڑوی نے کہا پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کشمیریوں کے محسن ہیں انہوں نے جس ہمت اور بہادری اور جذبہ ایمانی کا مظاہرہ کیا ہے اس پر زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فوج نے اپنی لا زوال قربانیوں کی بدولت ملک پاکستان میں دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو با لیا ہے برطانوی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لے کر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کو ممکن بنائے۔