مقبول خبریں
الیکشن 2019 کیلئے کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی کی مس ایلس رائٹ نامزد
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شامی فوج نے دمشق کے نواح میں زہریلی سارین گیس استعمال کی: امریکی حکام حمایت کیلئےمصروف
واشنگٹن ... امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بقول اس بارے میں شواہد موجود ہیں کہ شامی صدر بشار الاسد کی فوج نے 21 اگست کو دمشق کے نواح میں کارروائی کے دوران زہریلی سارین گیس استعمال کی۔ جان کیری نے بین الاقوامی برادری کو خبردار کیا ہے کہ ایسے مہلک کیمیائی ہتھیار کے استعمال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ساتھ ہی کیری نے امریکی کانگریس پر بھی زور دیا کہ وہ اسد انتظامیہ کو آئندہ ایسے حملوں سے روکنے کے لیے امریکا کی طرف سے محدود فوجی کارروائی کی منظوری دے دے۔ وزیر خارجہ نے ٹیلی وژن پر ’مِیٹ دا پریس‘ پروگرام میں بتایا کہ اس حملے کے بعد امریکا کو مہیا کردہ انسانی بالوں اور خون کے نمونوں کے تفصیلی جائزوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ حملے میں سارین گیس استعمال کی گئی۔ دوسری جانب امریکہ کے صدر براک اوباما شام کے خلاف فوجی کارروائی کے سلسلے میں امریکی کانگریس کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بعض قانون سازوں نے مسٹر اوباما کے منصوبے اور اس کی بنیاد بننے والے شواہد پر روس کی جانب سے سوالات کی وجہ سے شک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر اوباما سینیٹر جان مکین کے ساتھ پیر کو وائٹ ہاؤس میں ایک اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ مکین شام کے خلاف بھرپور کارروائی کی حمایت کرتے آئے ہیں اور اُنھوں نے اتوار کو کہا تھا کہ امریکہ کو محدود فضائی حملوں سے بڑھ کر کارروائی کرنی چاہیئے۔ کانگریس کے بعض اراکین نے اس موقف کی مخالفت کرتے ہوئے اس مسئلے میں فوج کو شامل کرنے کے حوالے سے سوالات اُٹھائے ہیں۔ امریکی حکام نے اتوار کو بعض قانون سازوں کو اُن خفیہ معلومات سے آگاہ کیا جن کے مطابق شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے قریب گزشتہ ماہ زہریلی کیمیائی گیس کا استعمال کیا تھا، جس سے 1,000 سے زائد افراد کی موت واقعے ہوئی۔ روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے پیر کو کہا کہ امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد اطمینان بخش نہیں ہیں ۔